جمشیدپور:اگر انسان ایام طفلی میں ہی بچوں کے دماغی نشو ونما کے وقت جس طرح کی کاوشوں اور محنتوں سے اُسے آراستہ کرتا ہے۔ بچے بھی اسے پوری طرح اپنے خانہ ئذہن وشعور میں محفوظ کرلیتے ہیں،مسلم فرنٹ کے مرکزی صدر الحاج ہدایت اللہ خان اورگھر کے دیگر افراد کے ساتھ استادحاجی وقاری قاضی مشتاق احمدنے اپنی محنت ولگن سے ان کے صاحبزادے محمد اسداللہ خان کولگ بھگ سات سال کی عمر میں ناظر ہ قرآن مجیدمکمل کرایا۔
جس کی پذیرائی سبھی لوگوں نے کی ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی دعائیہ وعشائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں مدعو حاضرین نے دعائیں دیں اور اسد اللہ خان کے دینی و دنیاوی ترقی وکامرانی کی دعائیں کیں
،پروگرام صلاۃ وسلام کے ساتھ اختتام پزیر ہوا،حاضرین میں خصوصی طورپر قاضی مشتاق احمد،فضل خان،اقبال امام خان(بچے خان)مسلم لائبریری کے جنرل سکریٹری امتیازاحمد،محمد سبید عالم، شاہدحسین وانورحسین، شکیل اعظمی،محمد امتیازالدین اور ایم،احتشام،محمد خلیل،عبدالحمیدو مولانا منہاج عالم وغیرہ نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں