رپورٹ عبید الرحمن الحسینی آنند نگر مہراج گنج: وائس آف انڈو نیپال نیوز کے چیف ڈائرکٹر مولانا ساجد علی کی جانب سے مورخہ 30 ستمبر بروز بدھ دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی، و مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی کو ، لاک ڈاون کے دوران کورونا وائرس جیسی وباء سے بچاو کے لئے کی گئی خدمات کے اعتراف میں”کورونا مجاہد ،،کے اعزاز سے نوازا گیا، اور پھولوں کا گلدستہ اور سند توصیفی دیکر ان کی خدمات کی ستائش کی گئی۔
وائس آف انڈو نیپال نیوز کے چیف ڈائرکٹر مولانا ساجد علی نے کہا کہ:دنیا کی موجودہ صورتحال کسی سے پوشید ہ نہیں ہے، کوروناوائرس کا انفکشن ہر روز بڑھتا ہی جارہا ہے،اس کی زد میں ہر خاص وعام آرہاہے، اس نے عالمی سطح پر کروڑوں لوگوں کو اپنی آغوش میں لیکر ابدی نیند سلا چکا ہے، کیا ہوگا کچھ نہیں کہا جا سکتا ،بیماری پر کنٹرول پانابظاہر بس سے باہر دکھ رہا ہے، ہر طرف بے بسی ہے، کیوں کہ اب تک اس کے انسداد کے لئے کوئی نسخہ دریافت نہ ہونے کی وجہ سے سائنسدانوں میں اضطراب صاف دکھائی پڑرہا ہے ،
یہ یقینا انکے سامنے بہت بڑا چیلنج ہے، یہ بات واضح ہے کہ لاک ڈاون کے دوران مزدور ، کسان ، اور مڈل کلاس خاندان معاشی بحران کا شکار ہوگئے، اور محتاجی اس قدر بڑھی کہ خوشحال زندگی پٹری سے اتر گئی، اس کے بعد متعدد فلاحی تنظیمں اور دینی اداروں نے عوام کی خدمت کی غرض سے آگے آکر بلاتفریق مذہب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
الحمد للہ اسی کڑی میں دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی اور اس کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے بھی عوام کی خدمت کے لئے قدم بڑھایا اور سینکڑوں لوگوں میں راشن کٹ اور سنی ٹائز تقسیم کئے۔
چیف ڈائرکٹر مولانا ساجد علی نے مزید کہا کہ : اقرا ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنکل فاؤنڈیشن کے سرپرست حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی، اور ان کے رفقاءکار جو ایک طرف تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سماجی ورفاہی کاموں میں بھی میں صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں، اللہ ان کے مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ ہم تمام خدام اقرا فاؤنڈیشن سربراہ اعلیٰ ومہتمم صاحبان کو مبارکباد اور ہدیہ تشکر پیش کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں