تازہ ترین

جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

لدھیانہ میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،شان رسول ؐ میں گستاخی ناقابل برداشت دنیا بھر کے مسلمان فرانس کا اقتصادی طور پر بائیکاٹ کریں۔نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی

لدھیانہ 30اکتوبر (مستقیم) آج یہاں تاریخی جامع مسجد لدھیانہ کے باہر فیلڈ گنج چوک میں مجلس احرار اسلام کی جانب سے فرانس کے اخبارات اور صدر مائکرون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر مظاہرین رہبرو رہنماء مصطفےٰ مصطفےٰ، نعرے تکبیر اللہ اکبر، فرانس سرکار مردآباد کے نعرے لگا رہے تھے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ اہل فرانس اس بات کو سمجھ لیں کہ جہاں کہیں بھی ہمارے آقا حضرت مولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی

فوٹو کیپشن۔لدھیانہ جامع مسجد کے باہر احتجاج کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی۔۔۔(آزاد) 


 اور مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا گیا اس سرزمین کی مٹی سے پیدا ہونے والے لوگوں کا اسلام قبول کر لینا فطرتی عمل ہے جسے فرقعہ پرست عناصر روک نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ فرانس کے اخبار اور رسائل وہاں کی حکومت کی شہ پر گستاخیاں کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اسلام فوبیا ہو گیا ہے، نائب شاہی امام نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اقتصادی طور پر اہل فرانس کا بائیکاٹ کریں جیسا کہ پہلے کیا گیا تھا اور پھر فرانس کو معافی مانگنی پڑی تھی،نائب شاہی امام نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی اپنی جگہ سے فرانس کی گستاخی پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں،


 نائب شاہی امام نے کہا کہ سڑک پر سب کو چلنے کی آزادی ہے اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ چلتے چلتے کسی کے بھی گھر میں گھس جائیں، بلکل طرح بولنے کی آزادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ کسی کے متعلق غیر مہذبانہ باتیں کرنے لگیں، انہوں نے کہا کہ ہر اک کام کی حدود ہوتی ہیں جسے عبور نہیں کیا جا سکتا، 


نائب شاہی امام نے کہا کہ دنیا بھر کی باطل طاقتیں مل کر بھی اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں کیونکہ یہ حق اور سچائی کا مذہب ہے قابل ذکر ہیکہ آج لدھیانہ کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس موقعہ پر قاری محمد محترم، غلام حسن قیصر، محمد آزاد احرار، شاہ زیب خان، مولانا محمد سلمان، اکرم علی ٹنڈاری خاص طور پر موجود تھے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad