جلسہ میں وزیر صحت بنا گپتا،ممبر اسمبلی سرفراز احمد سمیت دیگر رضاکاروں نے اظہار خیال کیا
دمکا:ضمنی انتخاب میں مرکزی حکومت شر انگیزی اور جھوٹ کا سہارا لے کر بھولے بھالے آدی باسیوں اقلیتوں،دلتوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ دبے کچلے لوگوں کے ساتھ نااتفاقی کررہی ہے۔ اگر دمکا میں جے،ایم،ایم امیدوار کی جیت یقینی ہوگی تو یہاں کے لوگوں کی ترقی ممکن ہے۔گذشتہ ۵۱/سالوں میں بی،جے،پی نے لوگوں کو چھلنے کا کام کیا ہے۔ متذکرہ باتیں دودھانی میں عظیم الشان انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے کہی،
اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے مرکزی صدر وپارٹی کے اسٹارپرچارک حاجی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں عظیم اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی تگ ودو میں لگی ہیں۔ جو کسی بھی قیمت میں کامیاب نہیں ہونگے اس کے لئے مختلف طرح کے ہتھکنڈے پنائے جارہے ہیں۔ہیلی کاپٹر سے روپئے کے روزپر نام نہاد بھاجپا صدر بابو لامارانڈی کو لگایا گیاہے۔ وہ چھوٹ بولنے اور لوگوں کو ورغلانے کا کام کررہے ہیں۔ا
گر عظیم اتحاد کی جیت یقینی ہوگی تو دمکا اور بیرمو کی ترقی ممکن ہے۔ حکومت پوری طرح سے مضبوط ہے عظیم اتحاد کے پاس ابھی نصف سیکڑہ ممبر اسمبلی ہیں جو پوری مستعدی اور مضبوطی کے ساتھ ریاست کے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہمنت سورین کے ساتھ جلسے میں ہدایت اللہ خان،سرفراز احمد ایم،ایل،اے، وزیر صحت بناگپتا ودیگر رضاکار وعہددار داروں نے اپنی اپنی باتیں رکھیں۔ امیدوار بسنت سورین نے کہا کہ دمکا کے لوگوں کو بہت چھلا گیا ہے
اب وہ ان کی ترقی کے لئے ماسٹر پلان اور مستحکم خاکہ بنایا کر کے عملی طورپر ترقی کی کوشش کرکے انہیں ان کا حق دی لائنگے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا باربار سنتھال پرگنہ سے اکھاڑ نے کی بات کر رہی ہے ہمارا ناف اسی زمین میں گڑا ہے اکھاڑنے والوں کو ہی ہم کھدڑنے کا کام کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں