تازہ ترین

جمعرات، 29 اکتوبر، 2020

بہار میں تشدد: بھکتوں پر لاٹھی چارج سے غصائی بھیڑ کا پولیس چوکی اور ایس پی آفس پر حملہ؛ الیکشن کمیشن نے ڈی ایم، ایس پی کو ہٹایا

 بہار۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 29اکتوبر 2020) جمعرات کے روز بہار کے منگیر میں تشدد پھوٹ پڑا۔  مشتعل ہجوم نے باسودیو پور پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔  ایس پی آفس پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔  بھیڑ  اب تھانہ مفصل کی طرف  نکل پڑی ہے  منگیر میں ، پیر کو  مورتی وسرجن کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا،



  بدھ کے روز اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ۔  اس میں ، پولیس لوگوں کو بے دردی سے پیٹتی نظر آرہی رہی تھی۔  پولیس کی اس کاروائی سے عوام میں  پولیس کے خلاف غم و غصہ پھوٹ پڑا ۔


 ذرائع کے مطابق   وسرجن کی رات ہونے والے تشدد میں زخمی ہونے والوں میں ایک بچے کی موت ہوگئی ہے۔  اس بارے میں معلومات ملنے کے بعد لوگ کی ایک  بھیڑ سڑکوں پر نکل پڑی۔  تاہم ، سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔  بھیڑ میں موجود لوگوں نے پتھراؤ اور آتش زنی کی۔  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے میں مسلم - یادو (MY) ایکتا زور پر ہے۔  منگیر تشدد  کے ذریعے اسمبلی کے باقی دو مراحل کے انتخاب کو متاثر کرنے کا منصوبہ بھی ۔  اسی  وجہ سے لوگوں کو اکسایا  و بھڑ کایا جارہا ہے۔ع


وام کے مطالبے کو اہمیت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے منگیر ڈی ایم اور ایس پی کو ہٹا دیا ہے ،فی الحال عوام کا انتظامیہ کے خلاف غصہ ابھی بھی برقرار ہے ،متوفی شخص اہل خانہ کےلئے عوام حکومت سے اسکے معاوضے کا بھی مطالبہ کررہی ہے ۔جبکہ بہار اسمبلی انتخاب کے ابھی دو مرحلے ہونے  باقی ہیں۔نیتا اپنی اپنی روٹی سیکھنے میں مست ہیں موجودہ حکومت کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پورے معاملے سے اپنا دامن چھاڑ لیا ہے کہا اسوقت اس پورے معاملے کی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad