تازہ ترین

ہفتہ، 24 اکتوبر، 2020

دمکا میں سبھی جانب بسنت سورین کے حمایت میں زبردست جوش وخروش دیکھا جارہاہے دمکا جے،ایم،ایم کی روایتی سیٹ ہے:ہدایت اللہ خان

دمکا:دمکا کے ضمنی انتخاب میں اسمبلی حلقے کے سبھی طبقات خصوصاًاقلیتوں کی اکثریت والے علاقوں میں اقلیتی مورچہ کے رضاکاروں کی مستعدی سے کام کرنے اور نوجوان جے،ایم،ایم امیدوار جنا ب بسنت سورین کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے کیے گئے لائحہ عمل اور کارکردگی پر جے،ایم،ایم اقلیتی مورچہ کے مرکزی صدر جناب الحاج ہدایت اللہ خان نے بسنت سورین سے اپنے انتخابی عوامی رابطہ مہم اور دیہی علاقوں کے دورے نیز دیگر کارکردگیوں کے موضوع پر تفصیلی گفتگو


کی۔

واضح رہے کر حاجی ہدایت اللہ خان گذشتہ کئی دنوں سے دمکا میں اپنی ٹیم کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ آج مختلف عوامی جلسوں میں جناب ہدایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دمکا عرصوں سے جے،ایم،ایم کا سیٹ رہا ہے۔پارٹی کے سربراہ اعلیٰ وپارلیامانی  رکن جناب دشوم گروشبوسورین کے خدمات رہے ہیں۔ اس لئے دمکا کے حالیہ ضمنی انتخاب میں جے،ایم،ایم کے امیدوار بسنت سورین کی دعویداری بنتی ہے۔ 


یہ ہی وجہ ہے کہ دمکا میں لوگ سن سب کی رہے ہیں لیکن دمکا کی ترقی بے روزگاری اور دیرینہ مسائل کے خاطرخواہ تدارک کے لئے بسنت سورین کوکامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ مسٹر خان آج مسلیا پنجایت کے ڈمریا،نیا ٹولہ،بدیاچوک، بڑاڈمریا سمیت درجنوں گاؤں میں نکڑ سبھاؤں اور نشستوں میں حصّہ لیا اور بے باک ڈنگ سے باتیں رکھیں۔صرف یہ ہی نہیں مسٹر خان نے لوگوں کو بسنت سورین کے حمایت میں اوٹ دینے کے لئے ہاتھ اٹھا واکر حامی بھی پھروائی۔ لوگوں میں کافی جوش وخروش بھی دیکھا گیا۔


انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے کچھ مسائل الگ سے ہیں۔جس کے حل کرنے کے لئے وہ ایک عرض داشت جلد ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے سپرد کرینگے۔جس میں اقلیتی مورچہ کے پروفیسر شمس تبریز خان، پروریز امیرحسن، علی خان، محمد مذکور،پرویزاحمد،صمد انصاری اورعبدالحمید نے شرکت کی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad