دیوبند28/ ستمبر (دانیال خان)دیوبند سانپلہ بس اڈے پر سواری بیٹھانے کو لیکر ہونے والا جھڑا روزانہ کا معمول بن گیا ہے،علاقہ کے لوگوں نے آئے دن ہونے والے جھگڑے سے نجات دلائے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔
![]() |
| فوٹو۔معلومات حاصل کرتی ہوئی پولیس |
اطلاع کے مطابق سانپلہ بس اڈے پر بس اڈے کے ٹھیکے دار راجیش اور رکشاء پولروں کے درمیان ہونے والا جھگڑا علاقہ کے لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے،راجیش کا کہنا ہے کہ بغیر پرمیشن بس اڈے سے رکشاء پولر سواری نہیں لے جا سکتے ایسا کرنے سے انہیں کافی نقصان ہوتا ہے کیونکہ بسیں یہاں سے خالی جاتی ہیں۔وہیں رکشاء پولروں کا کہنا ہے کہ سواری لے جانے پر کوئی سرکاری پابندی نہیں ہے
اسلئے وہ کہیں سے بھی سواری لے جا سکتے ہیں،اسی بات کو لیکر دونوں فریقوں میں ہاتھاپائی ہو گئی جس کی اطلاع کسی نے پولیس کو دے دی،پولیس دونوں فریقوں کوتوالی لے آئی خبر لکھے جانے تک پولیس نے کسی بھی فریق کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی دونوں فریقوں میں سمجھوتے کی بات چل رہی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں