تازہ ترین

اتوار، 14 جون، 2020

جونپور: بھدیٹھی پہنچے سپا کے قدآور لیڈر للئی یادو پولیس کی یکطرفہ کاروائی پر سخت برہم ،ایوان تک لڑائی لڑنے کا انتباہ

جون پور۔(یو این اے نیوز 14جون 2020)سماجوی پارٹی کا ایک وفد  ایس پی ممبر اسمبلی شیلندر یادو عرف للئ کی قیادت میں بھڈیٹھی  گاؤں پہنچ کر دونوں کمیونٹی سے مل کر  پورے معاملے کی جانکاری لی ، ممبر اسمبلی شیلندر یادو نے کہا کہ سماجوی پارٹی کسی بھی قیمت پر جن بے گناہ لوگوں کو حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشارے پر پھنسایا گیا ہے انکی لڑائی ہم سڑک سے لیکر ایوان تک لڑینگے ،جو اس کانڈ میں مجرم ہیں انھیں کو سزا ملے، بی جے پی کے رہنماؤں نے اسے  فرقہ وارانہ تشدد کی  شکل دینے کی ہرممکن کوشش کی ہے. اگر انصاف بے قصور لوگوں کے ساتھ نہیں ہوا تو، سماج وادیی پارٹی خاموش نہیں بیٹھنے والی ہے ،حکومت نے اس پورے معاملے اتنی تیزی دیکھائی ہے۔وہیں جونپور میں ہر دن قتل کی شرح میں اضافہ ہورہا لیکن ایک بھی ملزم پکڑا نہیں گیا ،جونپور کی آپسی بھائی چارہ اور گنگا جمنا تہذیب کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے   . بی جے پی کے رہنماؤں نے محدود سیاست کرنے کی بہرپور کوشش کی ہے. سماجوی پارٹی نے متاثرین کے لئے  انصاف کا مطالبہ کیا. دو کمیونٹی کے بچوں کے درمیان بدقسمتی سے ہوئی مارپیٹ کو بی جے پی نے  فرقہ وارانہ رنگ دے دیا وہیں پولیس بے قصور لوگوں کے گھروں میں گھس کر انکے ساتھ بدسلوکی کی جنکا اس پورے معاملے سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا انھیں بھی پولیس تھانے اٹھا لے گئ

۔سماج وادی پارٹی کے وفد نے  دونوں کمیونٹی کے  لوگوں سے مل کر پورے معاملے کی جانکاری حاصل کی ہماری یہ مانگ ہیکہ فرقہ وارانہ فساد کا رنگ دینے والوں کی بھی گہرائی سے  تفتیش ہونی چاہیے،تفتیش کرنے کے بعد معاملے کی حقیقت ریاست کی عوام کے سامنے لانا چاہیے یہ ذمہ داری حکومت کی ہے سماج وادی پارٹی پوری طرح سے  پابند ہے کہ جو مجرم ہیں انہیں ہی سزا ملے بے قصور لوگوں کو فرضی مقدموں میں نہ پھنسایا جائے۔ اگر دونوں کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں ہو ا تو ہم چپ بیٹھنے والے نہیں ہیں۔سماج وادی پارٹی انصاف کی لڑائی سڑک سے لیکر ایوان تک لڑائی جاری رکھے گی۔.ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ انہوں نے گاؤں کے لوگوں سے معلومات حاصل کی، اس پورے تشدد میں تیسرے شخص کا ہاتھ دیکھ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے گاؤں والوں نے بتایا کی وہ تین لوگ تھے جو دونوں کمیونٹی کو ایک دوسرے کے خلاف غلط خبریں دیکر بھڑکانے کا کام کیا،یہ لوگ بھاجپا کے ٹچ میں رہنے والے لوگوں ہیں ۔لیکن ابھی تک انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے

 پولیس نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو جیل بھیج دیا ہے۔سماج وادی انکے ساتھ ہر قدم پر کھڑی رہیگی ۔انکو انصاف دلانے کےلئے انکے ساتھ ہر قدم  چلے گی۔اسمیں بھاجپا کے لیڈروں نے بخوبی سیاست کی ہے ۔لیکن ہم لوگ سچائی کا ساتھ دیکر بے قصور کو انصاف دلائنگے ،وہیں جب ہمارے وفد نے جیل میں بند لوگوں سے ملنے گیا لیکن انتظامیہ نے ہم لوگوں کو نہیں ملنے دیا ۔  وفد میں ممبر اسمبلی  جگدیش سونکر، سابق ممبر اسمبلی  للن  پرساد یادو، شداہ یادو ڈاکٹر کے پی یادو ۔حسام الدین شاہ ،شیام بہادر پال، راہل ترپاٹھی، پپو رگھونشی ۔  ڈاکٹر لکچھمی کانت یادو،الماس ،رخسار احمد ،انوارالحق۔منوج موریا ،سندیپ بند ،آصف لال محمد ریان ،رضوان حیدر، وغیرہ شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad