جونپور میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کے بعدجماعت اسلامی ہند کے وفد نے کیا گاؤں کا دورہ،حکومت سے معاملے کی منصفانہ جانچ کا کیا مطالبہ
جونپور ( نامہ نگار(یواین اے نیوز14جون2020)سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے مو ضع بھدیٹھی میں گزشتہ ٩ جون کو آم توڑنے کے معاملے کو دلتوں اور اقلیتی طبقہ کے لو گوں کے درمیان ہو ئی ما ر پیٹ میں نصف رجن افراد زخمی ہو گئے تھے اور دلتوں کے چھپروں کو نذر آتش کر دیا گیا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر چھپروں کو نذر آتش کئے جانے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں وہیں پولیس کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے ٥٨ نامزد اور درجنوں نامعلوم افراد پر یکطرفہ کا روا ئی کر تے ہو ئے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر ٣٥ لوگوں کو حراست میں لے کر چالان عدالت بھیج دیا گیا ۔ واقعہ کے بعد ہفتہ کے روز جماعت اسلامی ہند کے نصف درجن ممبران پر مشتمل ایک فد م مذکورہ گاؤں کے دورہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو اقلیتی طبقہ کے اکثرافراد گھروں سے د غائب پائے گئے گھر میں معمر شخص اور خواتین یا بچے ہیں گاؤں کا دورہ کر تے ہو ئے وفد سابق پر دھان فیروز احمد کے دروازے پر پہنچا تو چند لوگوں سے ملاقات کر کے گاؤں کا حال معلوم کیا تو گاؤں والوںنے بتا یا کہ دونوں فرقہ کے لوگ مل جل کر صدیوں سے رہ رہے ہیں گاؤں میں پوری طرح سے بھائی چارہ قائم تھا کچھ فرقہ زہنیت کے لوگوں نے معمولی مار پیٹ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر گاؤں کا امن چین ختم کر دیا ہے ۔
حلقہ مشرقی یوپی جماعت اسلامی ہند کے مجلس شوری کے رکن جلال الدین سرور نے کہا کہ فرقہ پرستوں کی نگاہ میں آپسی بھائی چارہ کھٹکتا ہے لیکن ہم فریقین کو حالات کوسمجھتے ہوئے مل بیٹھ کر گاؤں کا امن اومان قائم رکھنا ہوگا اور اس کے لئے دونوں جانب سے گاؤں کے معززین کومداخلت کر نی ہو گی اور یہ طے کر نا ہو گا کہ ہمیں ہر حال میں گاؤں کی سا لمیت پیاری ہو گی ۔ ایڈووکیٹ محمد خالد خان نے ملزمان سے اپیل کر تے ہو ئے کہابھاگنے کے بجائے قانون کا سہار الیں اور عدالت سے رجوع کر تے ہو ئے اپنی ضمانت کی عرضی داخل کر یں تاکہ قانونی کارہ جوئی آسان ہو سکے ۔ لکھنؤ سے آئے جماعت اسلامی کے عہدیدار سکندر اصلاحی نے کہا کہ گاؤں کا دورہ کر نے پر گاؤں میں سناٹا اور بعض گھروں میں تالا دیکھ کر کر احساس ہو رہا ہے کہ یقینا لوگ پولیس کے خوف سے لوگ اپنے گھروںکو چھوڑ گئے ہیں جو لوگ بھی ملزم ہیں وہ عدالت سے رجوع کریں اور انصاف کے لئے قانونی لڑائی لڑیں تاکہ گاؤں کے عام لو گوں کی زندگی پٹری پر آسکے ۔ جماعت اسلامی کے ضلع صدر عبدا للہ فاروق نے کہا کہ ہم سے جوبھی ہو گا متاثرین کی مدد کی جائے گی انھوںنے مطالبہ کیا کہ معاملے کی منصفانہ جانچ کرا ئی جائے تاکہ اصل مجرم کو اس کے کرتوتوں کی سز امل سکے اور مظلومین کے ساتھ انصاف ہو سکے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ نجم الثاقب ، ایدووکیٹ ساجد علیم ، وغیرہ خصوصی طور پر موجودرہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں