تازہ ترین

پیر، 15 جون، 2020

آر آر ایف اور پولیس کے جوانوں نے شہر میں کیافلیگ مارچ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز15جون2020)لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہونے والے ان لاک اول میں انتظامیہ نے سماجی تنظیموں اور تاجروں کی اپیل پر سبھی تاجروں اور صنعت کاروں کو شرطوں کی بنیاد پر کاروبار شروع کرنے اجازت دی تھی با وجود اس کے زیادہ تر تاجر قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں،جس کے سبب کوتوالی انچارج یگھ دت شرما کی قیادت میں پولیس فورس نے ریلوے روڑ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور رات تک دکانیں کھلی ہوئی ملنے پر دکان داروں کو وارننگ دینے پر مجبور ہونا پڑا۔گزشتہ جمعہ کو ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ذریعہ متعدد دکان داروں کے چالان کاٹے جانے اور دی گئی وارننگ کا اثر ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے دکانیں دیر رات تک کھلی رہتی ہیں اور سوشل ڈسٹینسنگ تو ایک مذاق بنکر رہ گیا ہے۔

لوگ ابھی بھی کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں،مارکیٹ کھلتے ہی خریداری کا ہجوم بازار میں پہنچ جاتا ہے،زیادہ تر لوگ منہ پر ماسک بھی نہیں لگاتے ہیں اور دکانوں پر سینی ٹائزر کی دستیابی بھی نظر نہیں آتی ہے،مزکورہ حالات کے پیش نظر دیر شام کوتوالی انچارج یگھ دت شرما اور ایس آئی سنجے سنگھ کی قیادت میں آر آر ایف اور پولیس کے جوانوں نے شہر میں فلیگ مارچ کیا اور اس کے بعد ریلوے روڑ پر دکانات کا معائنہ کیا۔اس دوران شام سات بجے کے بعد ریسٹورنٹ اور کئی دکانوں کو کھلا ہوا دیکھ کر انکے مالکان کو چالان کاٹنے کی وارننگ دی۔وہیں پولیس کے معائنہ کی اطلاع پر گلی محلوں کے دکانداروں نے بھی اپنی دکانیں بند کر دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad