جون پور ۔(یو این اے نیوز 28مئی 2020)گذشتہ 12 مئی کو جون پور شہر کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے محلہ احمد خان منڈی میں ، ایک جوڑے نے علاقے کے دو بدمعاش لڑکوں کے ظلم کے آگے مجبور ہوکر زہر کھا لیا جنکی علاج کے دوران موت ہوگئی حالانکہ جب جوڑے نے زہر کھایا اسی وقت چوکی انچارج پوختہ سرائے نے ان لوگوں کو اسپتال پہنچایا تھا ۔
جوڑے کی بیٹی نے ایک تحریر دی تھی ، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسی علاقے کے دو مرد اور ایک نوجوان اس کے والدین کو مسلسل ہراساں کررہے تھے ، جس کی وجہ سے اس کے والدین نے زہر کھا لیا تھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے ، وہیں دونوں ملزم کھلے عام محلے میں گھوم رہے ہیں جس سے متاثرہ کنبہ میں خوف و ہراس بس گیا ہے
جون پور پولیس افسر کو درخواست دینے پہنچی مرحوم جوڑے کی لڑکی ذارہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان اس پر مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ مقدمہ نہیں اٹھاتی ہے تو برے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ خوفزدہ مجبور لڑکی کو ایس پی جونپور انصاف دلانے میں کتنا کامیاب ہوپاتے ہیں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کے گھر پہنچکر ناشتہ پانی لے رہی ہے
۔پولیس کا کام ہے بگڑتے ہوئے امن و امان کو بحال کرنا ہے لیکن یہاں یہ دیکھا جاتا ہے کہ جہاں مجرموں کو پولیس سے ڈرنا چاہئے یہاں مجرموں کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر ناشتہ کررہی ہے۔ انہیں چائے پانی مل رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں پولیس کی شبیہ منفی ہوتی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں