جونپور(یواین اے نیوز27مئی2020)بدھ کی صبح ممبئی سے آئے ہوئے شامیک ایکسپریس ٹرین میں دو نوجوانوں کی نعشیں ملی ہیں۔ ان میں سے ایک 30 سالہ نوجوان جون پور کے بدلہ پور کا رہائشی بتایا جارہاہے،جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اس سے قبل منگل کو گجرات اور مہاراشٹر سے بہار جانے والی دو ٹرینوں میں بھی دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وارانسی کنٹرول روم کی اطلاع پر یہ دونوں کو بلیا اسٹیشن پر اتارلیا گیا۔
یہ نوجوان وارانسی میں ٹرین میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جو کہ ممبئی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتے تھے اور اپنے بھائی کے ساتھ شامیک ایکسپریس سے گھر واپس آرہا تھا۔ جب بدھ کی صبح ٹرین بنارس کے مڑیاہوں اسٹیشن پر پہنچی تو بھائی نے اسے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اٹھ نہیں سکا۔ اس کے بعد اسٹیشن پر موجود ریلوے پولیس کو اطلاع دی گئی اور پتہ چلا کہ اس کی موت ہوگئی ہے۔
اسی کوچ میں بیٹھے ایک اور نوجوان کی لاش دوسری برتھ سے ملی۔ اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پی پی ای کٹ پہنا کر موقع پر بی ایچ یو سے پہنچنے والے اسپتال کے معالجوں نے دونوں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیں۔ کرونا سے ہلاکت کی خبر کے سبب اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں