تازہ ترین

جمعہ، 10 اپریل، 2020

وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے واحد گلوبل رہنما۔جسے وائٹ ہاؤس نے کیا فالو

نئی دہلی(یو این اے نیوز 10اپریل 2020) وائٹ ہاؤس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فالو کیا ہے۔ مودی  ایک ایسے رہنما بن گئے ہیں  جنھیں وہائٹ ہاؤس نے فالو کیا ہے ۔ وائٹ ہاوس کا ٹویٹر ہینڈل  دنیا کے کسی بھی دوسرے رہنما کو فالو نہیں کرتا ہے ،وائٹ ہاؤس کل 19 ٹویٹر اکاؤنٹ کو فالو کرتا ہے ۔  جن میں سے 16 امریکہ سے اور تین ہندوستان سے ہیں۔  وزیر اعظم نریندر مودی  کے ذاتی ہینڈل کے ساتھ ، وہائٹ ​​ہاؤس نے پی ایم او انڈیا (@ پی ایم او انڈیا) ، ہندوستان کے صدر (@ راشٹرپتی بھون) ، امریکی سفارتخانہ ہندوستان (@ یو ایس انڈیا) اور(Indian Embassy US)کو بھی فالو کرنا شروع کردیا،کورونا وائرس انفیکشن  سے جوجھ رہے امریکہ کے لئے بھارت نے جو مدد کا ہاتھ بڑھا یا ہے  اسے اس وقت یہی یاد آریا ہوگا بھارت نے امریکہ کو  ہائڈروکسائی کلوریکوئین دینا شروع کیا تو اب وہائٹ ​​ہاؤس بھی ہندوستان کا 'فالور بن گیا ہے۔

واضح رہے  کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر ، بھارت نے اینٹی ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کی برآمد پر روک لگا  دی تھی۔  اس کے بعد ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ، حکومت ہند نے دوائی کی برآمد پر عائد پابندی کو ختم کرکے دوا کو امریکہ بھیجا۔  تو ٹرمپ نے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔وہیں ، وزیر اعظم نے بھی اس کے جواب میں کہا کہ ہندوستان  کووڈ 19 سے لڑنے کےلئے  انسانیت کی ہر ممکن مدد کریگا انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ آپ سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں  اس طرح کا وقت دوستوں کو اور قریب لاتا ہے۔  ہندوستان اور امریکہ کی شراکت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔  مودی نے لکھا کہ ہندوستان  کوڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے انسانیت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad