نئی دہلی،(یو این اے نیوز 18اپریل 2020)ملک بھر میں لاک ڈاون ٹو کی وجہ سے اقتصادی بحران سے لڑرہی قومی راجدھانی کے طلباء کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی ریاست کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہاکہ تمام پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی اجازت کے بغیر فیس نہیں بڑھا سکتے۔
اسکول تین تین مہینہ کی فیس ایک ساتھ وصولنے کی بجائے اب صرف ماہانہ ٹیوشن فیس ہی لے سکیں گے۔
نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم مسٹر سسودیا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول ٹیوشن فیس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اور سالانہ یا دیگر فیس بھی نہیں وصول سکتے ہیں۔
اسکی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں