جونپور:(یو این اے نیوز 11اپریل 2020) شاہ گنج اور کھٹہن کے تین مقامات پر آتشزدگی سے چار بیگہ گندم کی فصل تباہ ہوگئی۔ دو مقامات پر شارٹ سرکٹس سے آگ لگنے کی وجہ بنی ،جبکہ ایک جگہ پر آگ لگنے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی ۔
تھانہ کھٹہن کے دیہیا گاؤں کے سرکاری ٹیوب ویل کے بغل میں 11 ہزار وولٹیج کے مین لائن تار میں شارٹ سرکٹ سے پھولدئی بیوی پرمیشوردین مشرا کے کھیت میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے انکی گندم ایک ایکڑ فصل تباہ ہوگئی۔ اس آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی اور اس کے ساتھ ہی مہندر گوتم کے کھیت میں دس بسوہ کی فصل کو بھی تباہ کردیا۔ بغل کے گاؤں اوئینا میں آگ لگنے سے رادھے شیام تیواری اور کرپا شنکر تیواری کی بھی آگ میں دس دس بسووا گندم کی فصل جل کر خاک ہوگئی۔اطلاع دیئے جانے پر ریونیو انسپکٹر وویک سروج نے آگ سے ہو ئے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے دونوں مقامات کا دورہ کیا۔
دوسری طرف ، شاہ گنج کوتوالی کے علاقہ میں سیدھائی گاؤں کے رام لال رجک کے کھیت میں جمعہ کی سہ پہر کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہوا کی وجہ سے ، آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی اور ایک بیگہ گندم کی فصل کو تباہ کردیا۔ متاثرہ کسانوں نے تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔وہیں پر ایک طرف لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کے ساتھ ساتھ اسطرح سے کسانوں کی تیار فصل جل کر راکھ ہو جائے تو گھر کا خرچ کیسے چلے گا ۔کسان لے سب کچھ اسکے کھیتوں میں تیار ہوئی فصل اسکی روزی روٹی ہوتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں