روم، عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرکے 18849 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرافراد کی تعداد 147577 ہو گئی ہے۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ موت اٹلی میں ہوئی ہے۔
اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے جمعہ کو ٹیلی ویژن پرایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 570 افراد کی موت ہوئی ہے. اگرچہ جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
مسٹر بوریلی کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں کوروناوائرس کے چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 147577 ہو گئی ہے۔متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 28470 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا. اٹلی کاصوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے. یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں