پیلی بھیت ۔(یو این اے نیوز 8اپریل 2020) لوگ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اس طرح سے خوف زدہ ہیں کہ اگر کوئی مشتبہ شخص نظر آجائے تو اسکے ساتھ مار پیٹ پر اتارو ہوجارہے ہیں۔ اسی طرح کا واقعہ پیلی بھیت میں سامنے آیا ہے ، جہاں لوگوں نے ایک گاؤں میں ایک لڑکے کو مشکوک سرگرمی کرتے ہوئے پکڑا۔ پھر اسے باندھ کر پیٹا ۔گاؤں ہی کے ایک شخص نے ڈائل 112 پر پولیس کو اطلاع دی۔
موقع پر پہنچنی پولیس نے کسی طرح سے گاؤں کے لوگوں سے مار کھاتے شخص کو بچایا۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ لڑکا ذہنی مریض ہے۔ پولیس نے تفتیش کرکے اسکے اہل خانہ کے حوالے کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک دکچھت نے بتایا کہ گذشتہ روز ڈائل 122 کی پی آر وی 2058 کو بی سلپور حلقہ تھانہ کے گاؤں بیرا ملوکاپور مارگ سے اطلاع ملی تھی کہ گاؤں نے ایک لڑکے کو کورونا ملزم کی طرح پیٹ رہے ہیں۔ اس اطلاع پر پی آر وی موقع پر پہنچ گیا۔ وہاں تقریبا دو سو لوگ کی جمع بھیڑ زنجیروں سے جکڑے ہوئے لڑکے کو مار رہے تھے
۔گاؤں والے لڑکے کو پیٹ رہے تھے۔ پولیس نے کسی طرح بھیڑ کو سمجھا کر لڑکے کو بچایا۔ بعد میں ، جب لڑکے سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے گاؤں کا نام مانکپور پپریا بتایا۔ پولیس نے لڑکے کے اہل خانہ کو تلاش کرکے اس کے بھائی کو فون کر کے بلایا۔ لڑکے کی شناخت کراکر اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں