تازہ ترین

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

جانیں کس ملک میں کرونا سے مرنے والوں کے لیے قبرستان کم پڑگئی ، 40 افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین

دبئی ۔ نیوریارک میں مہلک کرونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں، صحت کا بہترین نظام رکھنے والا ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔

نیویارک میں کرونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپتالوں میں سہولیات کم پڑگئیں اور لاشوں کی اجتماعی تدفین کی جا رہی ہیں۔

 تدفن کرنے والوں نے مہلک وائرس سے بچاؤ کیلیے حفاظتی لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔ڈرون کیمرے کے ذریعے اتاری گئی یہ تصاویر نیویارک کے جزیرے ہارٹ کی ہے جہاں لاوارث لاشوں اور جن کے اہل خانہ تدفن کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتے انہیں سرکار کی جانب سے دفنایا جاتا ہے اور اب کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو بھی یہاں دفنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 697 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار اور 895 ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad