تازہ ترین

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

بی جے پی کے ارکان لوک ڈاؤن کی اڑارہے ہیں دھجیاں گزشتہ شب تھانہ تتاوی کے امیرنگرمیں ہوا قتل،طرفین سے چلی گولی،بی جے پی رکن جاں بحق

مظفر نگر۔محمد شاہد حسینی ۔(یو این اے نیوز 11اپریل 2020)مظفرنگرکےتتاوی تھانہ حلقےکےامیرنگرگاؤں میں گزشتہ شب دوگروپوں کے درمیان کہا سنی ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک تنازعہ کی شکل اختیارکرلی اطلاعات کے مطابق نتن ملک جو بی جے پی کارکن بتائے جارہےہیں ان کوگولی ماری گئی ہے رات گئے میرٹھ میں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔جبکہ گذشتہ شب دیر سے سابق پردھان کے کنبے کے دوافرادبھی زخمی ہوگئے تھےدوسری طرف سے ایک نوجوان کوبھی گولی ماردی گئی تھی۔

ایک اور نوجوان بھی زخمی ہوافائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پرپہنچی اورچاروں زخمیوں کولے کرآئی جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیاسابق پردھان اشوک کمارکابیٹاآشوجوگھرکے باہراپنے کتےکوگھومارہاتھااچانک آشوکاکتاپڑوس کے ہی منوج کے چبوترے پرپہنچ گیامنوج اورآشو کے مابین اس معاملے کولے کرتنازع ہوگیااور معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیایہ الزام ہے کہ نتن کی حمایت میں آئےلوگوں نے آشو کومارااس کے ساتھ ہی دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔


منوج کے حامیوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے مینک اورآشوزخمی ہوگئے۔ منوج اوراس کابھائی نتن دوسری طرف سے زخمی ہوگئےنتن کے پیٹ میں بھی گولی لگی تھی نتن کی حالت سنگین سمجھی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں میرٹھ منتقل کردیاگیا تھااطلاع ملنے پرتھانہ تتاوی صدرراجندرگیری موقع پر پہنچ گئےانہوں نے بتایاکہ دونوں طرف سے 2-2افراد زخمی ہوئے ہیں بتایاجاتا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین مونچھوں کی لڑائی ہےزخمیوں کوضلع اسپتال میں داخل کرایاگیادونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کاالزام عائدکیا ہے۔ دونوں فریقوں کے مابین کشیدگی بتائی گئی ہےنوجوان نتن کی موت کے بعد پورے گاؤ ں میں غم کاماحول پیداہوگیا ہےکہاجاتا ہے کہ نتن بی جے پی کارکن ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad