حیدرآباد(یواین اے نیوز12اپریل2020)انڈین یونین مسلم لیگ ریاست تلنگانہ جنرل سکریٹری عبدالغنی کی اطلاع کے بموجب مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ جناب پی کے کنہالکٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں موجود ہندوستانی محکمہ فعال طور پر کورونا وائرس کے پھیلی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری مداخلت کرتے ہوئے وہاں پر قیام پذیر ہندوستانیوں کی کوویڈ۔19 کی وباء سے بچانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں ہندوستانی باشندے روزگار کی غرض سے بیرونی ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور موجودہ حالات جہاں تمام دنیا میں کورونا وائرس اپنا قہر برسا رہا ہے۔ ان تباہ کن حالات میں تمام ملک نے ہیلت ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں موجود ہندوستانیوں کیلئے حکومت اپنے ایمبسی کو احکامات جاری کریں کہ وہ انڈین کمیونٹی ویلفیر فنڈ (آئی سی ڈبلیو ایف) کو کوویڈ۔19 ایمرجنسی کیلئے استعمال کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ضمن میں وہ وزیر خارجہ سری جئے شنکر کو بھی ایک یادداشت روانہ کی گئی ہے جس کے جواب میں وزیر خارجہ نے انہیں ٹیلیفو ن پر بات کرتے ہوئے بیرونی ممالک میں موجود ہندوستانیوں کیلئے حکومت ہند کوویڈ۔19 ایمرجنسی میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں واقف کروایا۔
اور انڈین ویلفیر کمیونٹی فنڈ کے استعمال کے ذریعہ کوویڈ۔19 سے متاثرہندوستانیوں کا تحفظ پر حکومت کی رضامندی سے بھی واقف کروایا۔ پی کے کنہالکٹی نے بتایا کہ خلیج ممالک خاص سعودی عرب، یو اے ای میں کوویڈ۔19 کی وباء سے صورتحال بہت ہی خراب ہوچکی ہے اور یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں موجود ہندوستانی مزدور جو زیادہ تر کیرالا سے ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں فون کے ذریعہ بتایا ہے کہ یہ لوگ بنیادی سہولتوں جیسے کھانا، دوائیں اور رہنے کی پریشانیوں سے گذر رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے وقت اور حالات کے پیش نظر کہا ہے کہ ہندوستانی محکموں کو چاہئے کہ جو بیرونی ممالک میں موجود ہندوستانی سماجی تنظیموں جیسا کے کیرالا مسلم کلچرل سنٹر (کے ایم سی سی)جو خلیج ممالک کے مختلف شہروں میں موجود ہے یہ تنظیم وہاں پر عوامی خدمات میں برسوں سے سرگرم ہے۔ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں وہ ریاض، دبئی کے ہندوستانی سفیر کو بھی مکتوب کے ذریعہ کہا ہے کہ کے ایم سی سی کی ٹیم کوویڈ 19 کے تباہ کن صورتحال میں ہندوستانی سفیر کو عوامی فلاح وبہبود کیلئے اپنے مکمل خدمات کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں