دھن گھٹاسنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد خان(یواین اے نیوز 8اپریل2020)عالمی وباء کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے۔اس خطرناک جراثیم کے تیزی سے بڑھ رہے انفیکشن کی وجہ سے پورا عالم فکرمند ہے۔اس خطرناک وائرس سے بچنے کے لئے تمام ممالک میں حکومتوں کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ملک ہندوستان میں بھی حکومت نے گذشتہ24مارچ سے 14اپریل تک 21دنوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔اس خطرناک بیماری کا علاج لوگوں سے سوشل ڈیٹنسنگ ،سنیٹائیزنگ ہی اسکا کارگر علاج بتایا جاتا ہے۔حکومت ہند نے ملک کی عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔حکومت نے یہ بھی اپیل کی ہےکہ کسی بھی مذہبی جگہوں پر عوام کی بھیڑ نہ لگے۔
کیوں کہ اس وائرس کا انفیکشن انسان سے دوسرے میں بہت تیزی سے ہوتا ہے۔اس لئے اس سے بچنے کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے۔حکومت کے اس فرمان پر سبھی مذاھب کے لوگ عمل بھی کر رہے ہیں۔دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے گاؤں پولی، چھتہی مانپور مہولی سمیت درجنوں گاؤں علماء حضرات نے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے اور مسجدوں میں بھیڑ نہ لگانے کے لئے بیدار بھی کر رہے ہیں۔مذکورہ گاؤں کے لوگ حکومت ہند کے اس لاک ڈاؤن فرمان پر عمل کرتے ہوۓ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کر رہے ہیں۔
مدرسہ بستان العلوم کے نائب مہتمم مولانا شجاع الدین مظاہری اور مسجد آمنہ کے امام مولانا عبدالقادر قاسمی، مفتی احتشام الحق مظاہری، مولانا مستقیم قاسمی بلرام پوری نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ آئندہ جمعرات کو شب برأت کے موقع پر قبرستان پر بھیڑ نہ لگائیں۔لوگ اپنے گھروں میں ہی رات میں جاگ کر اپنے ملک اور پھیلی اس وباء سے نجات کے لئے اللہ سے دعا کریں۔مولانا مستقیم قاسمی بلرام پوری مفتی احتشام الحق مظاہری ،مصباح العلوم روضہ کے پرنسپل مولانا عزیز اللہ ،قاری مقصود،حافظ ثناء اللہ،مولانا حسان قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی سمیت دیگر علماء نے شب برأت کے موقع پر گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے مذکورہ علماء نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہ کر ملک اور ملک کی سالمیت کے لئے اور کورونا جیسی مہلک بیماری سے نجات کے لئے اللہ کے سامنے اپنے گناہوں پر ندامت کے آنسوں بہاتے ہوۓ دعا کریں۔اس بابرکت رات میں اللہ بندوں سے پکار پکار کر مغفرت طلب کرنے والوں کو بخشش کا اعلان کرتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں