تازہ ترین

ہفتہ، 4 اپریل، 2020

دارالعلوم دیوبند کے عمر رسیدہ طالبعلم سید مظہر علی کا انتقال

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4اپریل2020)دارالعلوم دیوبند کے عمر رسیدہ طالبعلم سید مظہر علی کی حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب دوپہر کے وقت انتقال ہو گیا۔ سید مظہر علی کی نماز جنازہ دارالعلوم دیوبندکے احاطہ مولسری میںبعد نماز عصر مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے اداکرائی،بعد ازاں شاہ ولایت قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔سید مظہر علی اورنگ آباد مہاراشٹر کے رہنے والے تھے،دینی تعلیم کا شوق انہیں دیوبند لے آیا،جہاں وہ گزشتہ تین سال سے تعلیم حاصل کر رہے تھے،اس سال وہ دورہ حدیث سے فارغ ہو گئے تھے 78سالہ سید مظہر علی ایم. ایس. سی. ایم ایڈ.ایم.اے اردو پی ایچ ڈی،پی جی ڈی سی اے تھے انہوں نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے ہولی کراس کانونٹ اسکول میں تیس سال تک تعلیمی خدمات انجام دیںاور ایک سال یمن کے اسکول میںبھی رہے ساتھ ہی پانچ سال تک سی بی ایس سی اسکول اورنگ آباد میں میتھ اور فیزکس جیسے مشکل سبجیکٹ پڑھائے،

رٹائر منٹ کے بعد انہوں نے ایک مدرسہ میںپانچ سال رہ کر دینی تعلیم بھی حاصل کی۔یہ انکا حوصلہ ہی تھا کہ 75سال کی عمر میں انہوں نے دارالعلوم دیوبند میںتحریری امتحان دیکر داخلہ لیا اور تین سال تک دارالعلوم میں ہی رہکر امتحان پاس کیا اور فاضل دارالعلوم بھی ہو گئے،اس وقت بھی وہ دارالعلوم میں ہی رہکر سالانہ امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔دوپہر کے وقت دارالعلوم دیوبند میں اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے آخری سانس لی،اہل خانہ کی اجازت کے بعد انہیں دیوبند میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح ہو کہ ماضی میں بھی اسی طرح ایک تحصیل دار دیوبند میں آئے تھے اور انہوں نے دارالعلوم دیوبند کی تعلیم سے متاثر ہوکر اپنے عہدہ سے استعفی دیتے ہوئے یہاں تعلیم حاصل کی تھی اور یہیں پر مقیم ہو گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad