تازہ ترین

پیر، 16 مارچ، 2020

سعودی عرب میں 16 دن تک سرکاری اداروں میں حاضری معطل

آن لائن نیوزڈیسک سعودی عرب کی وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مرتب کردہ سفارشات اور کرونا (کوویڈ-19) سے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی روشنی میں مملکت میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔سعود عرب کی وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں ملک بھر میں تمام سرکاری دفاترمیں اگلے 16 دن تک ملازمین حاضری سیروک دیا ہے۔ حکومت نے عارضی طورپر تعلیمی اداروں کو فاصلاتی تعلیم کا طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ البتہ محکمہ صحت، قومی سلامتی، مسلح افواج اور سائبر سکیورٹی جیسے اہم اور حساس محکموں کے ملازمین بدستور اپنے دفاتر میں کام کریں گے۔کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خدشے کے تحت فارمیسیوں اور راشن کی دکانوں کے علاوہ دیگر تمام نوعیت کی کاروباری سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔

 ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور کھلی تجارتی منڈیوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔ حکومت نے متعلقہ حکام کو صحت کے حوالے سے 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور حکومت کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ حجام کی دکانیں اور خواتین کے بیوٹی سیلون بھی بند کردیے گئے ہیں۔ملک میں بیشتر ہوٹل اور کھانے پینے کے مراکز بند کردیئے گئے ہیں کھلی فضاء والے مراکز پرصرف ہنگامی حالات میں خوردو نوش کی اجازت ہے مگر صارفین کو ان مراکز کی میز اورکرسیاں استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔پبلک مقامات، سڑکوں، پارکوں، کیمپوں اور سیرگاہوں میں ہجوم کی شکل میں جمع ہونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔تمام نجی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باہر سے آنے والے تمام ملازمین کو 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کریں۔
بصیرت نیوز پورٹل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad