تازہ ترین

پیر، 16 مارچ، 2020

اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ مُتقی پرہیزگار ہے مولانا محفوظ احمد قاسمی

دھن گھٹا سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد(یواین اے نیوز 16مارچ2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مشہور دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ بستان العلوم موضع پولی میں اراکین مدرسہ کے طے شدہ اور اعلانات کے مطابق چوبیسوان عظیم الشان اجلاس کا آغاز تالی قرآن  قاری عبد الماجد لکھنؤ نے تلاوت قرآن مقدس سے  کیا اجلاس کی صدارت مفکر اسلام مولانا نبیہ محمد جلال پوری اور نظامت مولانا ثمامہ حسن قاسمی الہ بادی نے بحسن بخوبی انجام دیتے ہوئے پروگرام کو بام عروج پر اپنے سریلی آواز کے ذریعہ اپنی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مذید تقویت بخشی اس دوران اجلاس کے خصوصی مقررمولانا محفوظ احمد قاسمی تھانہ مہاراشٹر  نے اپنے مدلل بیان میں کہا کہ اس کائنات میں اﷲ تعالیٰ نے توحید پر دلالت کرنے والی بے شمار نشانیاں پھیلا دی ہیں اور پھر ان میں غور و فکر کرنے کی دعوت دی ہے۔بارش کے پانی  جسے ﷲ آسمان سے برساتا ہے پھر اس سے مردہ زمین کو زندگی بخشتا ہے اور زمین میں ہر قسم کی جاندار مخلوق کو پھیلاتا ہے ، ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان تابع فرمان بناکر رکھے گئے ہیں۔

  بے شمار نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل سے کام لیتے ہیں اور غور و فکر کرتے ہیں انھوں لرزه خیز انداز میں اجلاس میں شریک جم غفیر مجمع کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ  کیا دنیا میں آج تک کسی انسان نے ستون کے بغیر کوئی عمارت قائم کی  اور کیا عقلِ انسانی اس کا تصور کرسکتی ہے اور کیا ایسا ممکن بھی ہے  لیکن ﷲ کی قدرت کا یہ عظیم شاہکار کیا اس بات کی دلیل نہیں کہ اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہے اور وہ بہت بڑی قدرت و طاقت کا مالک ہے اس حیرت انگیز کائنات کے خالق کو چھوڑ کر کسی اور کے آگے جبین نیاز خم کرنا کتنی بڑی جہالت اور گمراہی ہےانھوں نے کہاکہ اللہ کی کوئی بھی تخلیق بے کار و بے مقصد قرار نہیں دی جا سکتی تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ کائنات کی سب سے اشرف و افضل مخلوق اشرف المخلوقات انسان کو یوں بے کار بے مقصد بناتا اور انسان کومحض موج و مستی کھانے پینے کمانے کیلئے پیدا نہیں کیا گیا، حیات انسانی کو بامقصد پیدا کیا گیا ہے، اللہ تعالی نے زندگی موت کو پیدا کیا تا کہ تمیں آزمائے کہ تم میں سے بہترکون ہےاللہ تعالی نے اس کائنات میں کوئی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہر چیز کے پیدا کرنے میں خالق کائنات کی حکمت ہے۔

تخلیق کے جس سرمدی لمحے انسان کو زندگی ملی وہ کائنات کی تکمیل کا لمحہ تھا زمین و آسمان اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب خدا نے انسان کی خاطر بنایا انہوں نے سکوت مجمع کے دلوں کو جھجوڑتے ہوئے کہاکہ یوں باری تعالی نے انسان کو بحر و بر کی حکمرانی بخشی انسان کو اللہ تعالی نے پانی، مٹی سے پیدا کیا ہے۔ تمام انسانوں کو ایک مرد و عورت حضرت آدم و حضرت حوا سے پیدا کیا اور سب آدم علیہ اسلام کی اولاد ہیں، قرآن مجید میں اللہ تبارک تعالی فرماتا ہے کہ اسی زمین میں سے ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں پھر واپس لوٹائیں گئے اور اسی سے پھر تمیں دوبارہ نکال کھڑا کریں گے، بے شک ہم نے انسان کو مٹی کے جوہراور ایک نطفہ سے پیدا کیا اور اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکرا بنایا اور اس میں روح ڈالی اور اسی وقت انسان کی زندگی، موت رقم کر دی گئی، خالق کائنات فرماتا ہے کہ اے لوگو ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد و عورت سے پیدا کیا ہے تا کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچان سکو، اس لئے کُنبے، قبیلے بنائے گئے ہیں اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ مُتقی پرہیزگار ہے، اس موقع پر مولانا مقبول احمد جونپوری، مفتی عزیز الرحمان،  مولانا شجاع الدین، سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام وحفاظ کرام کے ساتھ کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad