تازہ ترین

اتوار، 1 مارچ، 2020

مودی سرکار سن لے کسی قیمت پر سی اے اے این آر سی کو نہیں مانیں گے۔بنسی لال

لدھیانہ شاہین باغ میں مزدور یونینیوں کی طرف سے ہزاروں افراد کی شرکت  
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز یکم مارچ2020) مقامی دانی منڈی میں چل رہے شاہین باغ احتجاج کے آج انیسویں دن شہر کی مزدور یونینیوں کی جانب سے ہزاروں افراد شامل ہوئے،اسی دوران ڈھنڈاری سے صددر محمد سراج الدین، محمد شہزاد، عادل و صدر عالم، شمیم انصاری، لیاقت، امام الحق، کی رہنمائی میں خواتین کا قافلہ شامل ہوا،اس موقعہ پر نظامت کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ مزدروں کا شاہین باغ تحریک میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اندولن اب ہر خاص و عام نے شروع کردیا ہے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مزدور نیتا بنسی لال نے کہا کہ بھارت دیش سب کا ہے یہ قانون اس دیش کے خلاف ہے جسے جنتا کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ باب صاحب بھیم راؤں امبیڈکر نے ہر اک بھارتیہ کو آئین کے مطابق جو آزادی دی ہے اسے ختم کرنے کیلئے یہ قانون مودی سرکار شرناتھیوں کے نام پر لیکر آئی ہے۔

 اس موقعہ پر اکھل بھارتیہ پروانچل کے صدر نے کہا کہ مودی سرکار نے وعدہ کیا تھا کہ ملک میں وکاس ہوگا،روزگار ہوگا لیکن سرکار بنکوں کو فروخت کر رہی ہے ریلوے کو پرائیوٹ کیا جا رہا ہے، اور اس ڈکیتی کو عوام سے چھپانے کیلئے یہ این آر پی کا جال بچھایا جا رہا ہے، اس موقعہ پر شری چترنجن کمارانٹک نیتا نے کہا کہ شاہین باغ ہم سب کا ہے یہ دیش کی آواز ہے جسے اب دبایا نہیں جا سکتا ہے، پنجاب وقف بورڈ کے ممبر ستار محمد لبڑا نے کہا کہ پنجاب میں بنایا گیا یہ شاہین باغ اس بات کی دلیل ہے اب دیش کا ہر اک ناگرک اس کالے کانون کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی مرکز کی حکومت کا رویہ عوام کے ساتھ درست نہیں رہا ہے افسوس کی بات ہے، آج شاہین باغ میں رجندر کمار بھوجن مزدور یونین، سکھدیو سنگھ، ایڈوکیٹ کلدیپ سنگھ، جسوندر سنگھ، کاما گاٹا مارو یادگار کمیٹی، لکھبیر سنگھ، ستنام سنگھ، دلجیت سنگھ سالانہ، پردھان ایس سی بی سی ٹیچر یونین، گرپریت سنگھ، ڈیموکریٹک ٹیچر فرنٹ، کامریڈ اوتار سنگھ بھاٹیہ، شیید بھگت سنگھ وچار منچ کھنہ، ہر جندر سنگھ پردھان اسٹیل ورکر یونین، سوداگر سنگھ گھٹانی پردھان بی کے یو نے بھی خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad