مظفر نگر:شاہد حسینی(یواین اے نیوز12مارچ2020)مدرسہ اسلامیہ عربیہ سراج العلوم موضع کھو ڈھ میں گزشتہ روز سالانہ اجلاس عام بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے مختلف مقامات سے علماء کرام نے شرکت کی اور ملت اسلامیہ تک نبی آخرالزماں کا پیغام پہنچایا اجلاس کی نظامت مشترکہ طور پر مولانا محمد انتظار،مفتی محمد مدثر،مو لانامحمد شوقین نے بحسن وخوبی انجام دیں اجلاس کا بابرکت آغاز قاری محمد ارشاد استاد دارالعلوم دیوبند کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا قاری ذوالفقار قاسمی نےبارگاہ رسالت مآب میں نعت پاک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر مولانا زبیر قاسمی نے ہندوستان میں اسلام کیسے پہنچا کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی،مفتی محمد مستقیم استاد حدیث مدرسہ خادم الاسلام ہاپوڑ نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی کہا کہ مدارس کے علماء جس طرح سے امن و امان کی بحالی کے لئے اجلاس منعقد کرتے ہیں دوسرے مزا ھب کے لوگ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کریں تو پورے ملک کی فضاء خوشگوار ہوجائے اور کسی بھی طرح کا فساد بر پا نہیں ہوسکتا۔
مفتی عقیل الرحمن نے سیرت صحا به بطور خاص حضرت ابوبکر صدیق،حضرت عمر فاروق،حضرت بلال و غیرہ صحا بہ کی زندگی پر روشنی ڈالی،مولانا حبیب اللہ مدنی نے اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑنے کی تلقین کی این،آر،سی۔ا ین،پی،آر کے حوالے سے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا یہ سب سیاسی کھیل ہیں ہمارے ملک کی 70 فیصدی عوام کے پاس اپنی پیدائش کا ثبوت نہیں ہے اور 80 میں سے 50 فیصد صوبوں کے وزیر اعلیٰ کے پاس اپنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے یہ صرف ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے،مولانا حامد حسن نے تلاوت قرآن اور تعلیمات قرآن پر زور دیا امت میں سے منکرات کیسےختم ہوں اس کی شکلیں بیان کیں،مفتی رئیس احمد نے قرآن کی فضیلت اور مدارس کی اہمیت پر زور دیاآخر میں مدرسہ کے مہتمم قاری محمد جعفر نے مدرسہ کے احوال اور سالانہ آمدو خرچ کوتفصیل سے بتایا جس پر موجود عوام نے اطمینان کا اظہار کیا مفتی رئیس احمد کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔
قاری جعفر نے بتایا کہ اس سال قرآن کریم حفظ مکمل کرنے والوں کی تعداد25 ہے جن میں محمد عثمان بن حافظ محمد مصطفی،محمد انس بن محمد طیب،محمد یاسر بن محمد زاہد،محمد فرانس بن محمد فرقان،عبد العظیم بن محمد صابر،محمد اوصاف بن نصیر احمد،محمد حسن بن محمد نوشاد،محمد شمیم بن محمد اخلاق،محمد فیصل بن محمد تسلیم،محمد وا صب بن محمد ساجد،محمد مبین بن محمد معصوم،محمد سمیر بن محمد رہان،محمد ساحل بن محمد انتظار،محمد دانش حافظ نور محمد،محمد القصیم بن حافظ نور محمد،محمد زبیر بن محمد فرمان،عبد العلیم بن محمد اسرار،محمد حارث بن محمد شمشاد،محمد اعظم بن انیس احمد،محمد حسین بن محمد افضل،محمد تعظیم بن محمد مومن،محمد شاہ رخ بن شمیم احمد،ابوبکر بن ندیم احمد،محمد صادق بن نجیب الدین کے نام شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں