مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 12مارچ2020)سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی آگرہ روڈ پرواقع خان قاہ رشیدیہ میں پوری میں 128/ واں عرس خواجہ غریب نواز اپنی شاندار سابقہ روایات کے ساتھ منعقد کیا جائےگا ۔ جس کی صدارت بذاتِ خود خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن خان چشتی عرف ببلو میاں فرمائیںگے ۔واضح رہے خانقاہ رشیدیہ میں سالہا سال سے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت اللہ علیہ کا عرس منعقد کیا جاتا ہے ۔اجمیر میں خواجہ صاحب کے عرس کے اختتام کے بعد ہی خانقاہ رشیدیہ میں خوواجہ صاھب کے عرس کا اہتمام کیا جاتاہے ۔اس عرس میں بلا تفریق ومذہب وملت کے ہندو مسلم سبھی شر کت کرتے ہیں اور اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں ۔یہ عرس متعینہ رجب المرجب کی ١٧ تاریخ سے ہی شروع ہوتا ہے ۔اور پانچ یوم تک مسلسل اس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔آج آستانہ پر پہنچے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سجادہ نشین نے بتایا کہ کل (یعنی آج سے)اس عرس کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی کے بعد شروع ہو گا۔
اور اسی روز بعد نماز عشاء عید میلا دالنبیؐ کا پروگرام منعقد کیا جائیگا ۔انہو نے کہا ریاست اتر پردیش میں مین پوری ایک ایسا واحد ضلع ہے جہاں اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے عرس کے اختتام کے بعد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ عرس منعقد کیا جاتا ہے ۔انہو نے مزید بتایا کہ اس عرس میں ملک کے گوشہ گوشہ ہزارون کی تعداد میں عقیدت مند لوگ شر کت کرتے ہیں ۔ جس میں ہندو مسلم،سکھ ،عیسائی سبھی مذاہب کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔یہ عرس آج جمعہ، 13 مارچ 2020 سے شروع ہوگا اور 17 مارچ بروز منگل کو اختتام پزیر ہوگا۔سجادہ نشین حاجی عبد الرحمٰن خان چشتی عرف ببلو میاںنے کہا کہ'' مین پوری '' کا نام پورے ملک میں غریب نواز کے عرس کی وجہ سے مشہور ہے ۔اسی وجہ سے صدیوں سے ضلع میں فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال قائم ہے۔ تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔انہو نے بتایا کہ خانقاہ رشیدیہ میں عرس کے دوران پانچو ںروز لنگر کا اہتمام کیا جائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں