فرخ آباد :حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 12مارچ2020)جمعیتہ علماء وسط ژون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی،مفتی منتظر قاسمی صدر قائم گنج حافظ عبد الخالق سکریٹری فرخ آباد حافظ وحید الزماں خازن فرخ آباد پر مشتمل ایک وفد نے شمال مشرق دہلی کے فسادات متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا آگ زنی سے مساجد اور مسلمانوں کے مکانات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا ہزاروں افراد کے ساتھ لوٹ مار کی گئی اور مقتول ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ہے کیونکہ ابھی لاشیں برآمد ہوررہی ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے' ابھی تک لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے شیو وہار علاقے میں سناٹا چھایا ہوا ہے لوگ اپنے مکانات میں واپس آنے کوتیار نہیں۔
وہیں جمعیتہ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ شیو بھار کے تباہ شدہ تمام مکانوں کی تعمیر جمعیتہ علماء ہند کرا گی اور متاثرہ افراد کو قانونی امداد دینے کے لئے جمعیتہ علماء ہند کا لیگل سیل ایڈوکیٹ نور اللہ صاحب کی نگرانی میں مسلسل کام کررہا ہے شیو وہار علاقے میں جمعیتہ علماء ہند کا ریلیف کیمپ رات دن کام کررہا ہے مولانا حکیم الدین قاسمی مولانامحمد جمال قاسمی مولانا غیور قاسمی مولانا محمد داؤد امینی وغیرہ متاثرین کی داد رسی میں کوشاں ہیں وسط ژون کے وفد میں شامل جمعیتہ علماء کے کارکنان نے الگ الگ متاثرہ افراد سے گفتگو کرکے ان کے حوصلوں کو بحال کرنے کی کوشش کی اور یہ بھی طے کیا کہ اتنے بڑے جانی ومالی نقصان سے دوچار ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں