تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

جونپور :جنتا کرفیو کے دوران آسمان سے زمین پر گرے بیلون سے گھبرائے بچے ۔دیکھنے کےلئے امڑی بھیڑ

جونپور ۔(یو این اے نیوز 23مارچ 2020) سکراراحلقہ کے شاہ پور گاؤں کے ونپروا مجرے میں اتوار کی صبح آسمان سے گرا بیلون بحث کا موضوع بن گیا  ،دیکھنے کے لئے گاؤں کے لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔  طرح طرح کی قیاس آرائیاں لگائی جانے لگی ۔  لوگوں اسوقت تک جاکر راحت کی سانس لی جب گاؤں پردھان  کے شوہر نے بتایا کہ عام طور پر فوج یا محکمہ موسمیات کی طرف سے موسم کے حالات جاننے  کے لئے اس طرح کے غبارے کو چھوڑ نا عام بات ہے  
 گاؤں میں کھیل رہےبچوں نے آسمان سے قریب 10 فٹ گول نما بیلون زمین کی طرف آتے دیکھ کر شور مچانے لگے ۔ بیلون میں لٹک رہا لمبا دھاگہ جسمیں ایک جی پی ایس جیسی لگی تھی بانس کی کوٹھی میں پھنس گیا 


 ۔پہلے لوگ ڈرے  پھر گاؤں  کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کے لئے جمع ہوگئی۔  قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔  ریٹائر فوجی اور گاؤں  پردھان  کے شوہر  سنیل یادو نے  دیکھنے کے بعد کہا کہ عام طور پر فوج یا محکمہ موسمیات کے ذریعہ اس طرح کے غبارے درجہ حرارت ، ہوا کی رفتار اور نمی کی پیمائش کرنے کے لئے چھوڑے جاتے ہیں انھوں نے اسے قریب سے دیکھنے کے بعد بتایا کہ یہ ملٹری کے ڈی جی کورا  کا بیلون ہے۔  جسکا استعمال ملٹری والے توپ فائر کے وقت توپ پر کریکشن کے لئے کرتے ہیں استعمال ہونے والا فوجی توپ۔  ڈی جی کورآرمی کا ایک ٹول ہے۔ 

 جن کی  ریڈیو  ساؤنڈ  ساتھ GPS اور ترمامیٹر لگا کر نیچےلٹکا دیا جاتا ہے ۔  جس سے درجہ حرارت ، نمی ، طول بلندی اور طول البلد کے ساتھ ہوا کی رفتار کا پتہ چلتا ہے۔  غبارہ ہائیڈروجن گیس سے بھرا ہوا ہوتا ہے ۔  ہوسکتا ہے کہ یہ بنارس ، گیا یا کسی اور جگہ فوجی تربیتی کیمپ سے ریہرسل  کے دوران چھوڑا گیا ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad