تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

’جنتا کرفیو‘ نہیں ماننے والوں پر جرمانے کی بات افواہ:پولس

نئی دہلی،22مارچ دہلی پولس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ’جنتا کرفیو‘ کے نفاذ کے لئے سختی اور جرمانے لگانے کے لئے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔
فوٹو دلی پولیس

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس طرح کی ایک اطلاع میں دہلی پولس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو دہلی میں اگر کوئی شخص بغیر کسی بڑی وجہ کے گھومتا ہوا ملا، دکافوٹو دلی پولیسن کھولتا ہو پایا گیا تو اس پر 11 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ دہلی پولس نے اس کی تردید کرتے ہوئے وائرل پیغام کو فرضی قرار دیا ہے۔جنوبی دہلی اور جنو ب مشرقی دہلی کے پولس کمشنروں نے سوشل میڈیا پر چلائی جارہی دہلی پولس کی لوگوں کے ساتھ نوٹس کا اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ایڈوائزری پوری طرح فرضی ہے۔

 ہم نے 22  مارچ بروز اتوار  کو جرمانہ لگانے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ مہربانی کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بتائیں کہ یہ پوری طرح غلط اور فرضی ہے۔
یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad