تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

قطر کے بعد کویت نے بھی ہندوستان سمیت سات ممالک کی فضائی پرواز پر روک لگائی۔

کویت(یواین اے نیوز11مارچ2020)کویت میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے واسطے ایک ہفتے کے لیے 7 ممالک کے ساتھ فضائی پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ہفتے کے روز کویت کی کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سات ملکوں کے لیے فضائی پروازوں کی آمد ورفت کو ایک ہفتے کے لیے روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ممالک کے نام یہ ہیں : بنگلہ دیش، بھارتی، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصر.بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ حالیہ تمام اقدامات کا مقصد شہریوں اور مقیمین کی صحت و سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 مزید یہ کہ ان اقدامات کے ذریعے کسی فرد، طبقے، شہریت اور کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب تقریبا 100 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔واضح رہے کہ طبی ذرائع نے چند روز پہلے کہا تھا کہ کویت کی وزارت صحت کرونا وائرس سے متاثرہ بعض ممالک کے لیے فضائی پروازوں کا سلسلہ روک دینے کے اقدام پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ طبی معائنے کے جدید ترین آلات اور مشینیں پہنچنے تک نافذ العمل رہے گا۔ مذکورہ جدید مشینوں کے ذریعے 10 منٹ کے اندر کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا انکشاف ہو جاتا ہے۔ کویت یہ جدید آلات بعض ترقی یافتہ ممالک سے خرید رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad