تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

کرونا وائرس کے خوف سے بوائلر مرغیوں کی قیمتوں میں گراوٹ، تحصیل، دھن گھٹا حلقوں میں 50سے 60روپیہ کلو فروخت ہوتے ہیں مرغیوں کے گوشت۔

 سنت کبیرنگر،دھن گھٹا،عقیل احمد(یواین اے نیوز11مارچ2020) تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے ایک درجن سے زائد بوائلر مرغی فارموں کے مالکان ایک طرف جہاں مرغیوں کے گوشت میں کرونا وائرس کے خوف سے آئی زبردست گراوٹ سے کافی تشویش میں ہیں وہی بوائلر مرغیوں کے گوشت ان دونوں تحصیل حلقہ کے درجنوں سے زائد چوراہوں اور قصبوں میں مرغیوں کے گوشت 50سے 60روپیہ کلو فروخت ہورہے ہیں،خبروں کے مطابق ان دنوں درجنوں سے زائد صوبوں میں کرو نا وائرس جیسی خطرناک بیماری پھیلنے کی خبر جہاں اخبار اور ٹی وی چینلوں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

 وہیں تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے مختلف چوراہا امریا بازار، دھن گھٹا، ہینسر بازار، بنڈا بازار، پولی، روسیا، چکیا دھسواں،  رام پور بارہ کونی، مہولی، ناتھنگر سمیت درجنوں سے زائد چوراہوں اور قصبوں میں بوائلر مرغی کے گوشت فروخت کرنے والے دوکان مالکان اب 50سے 60روپیہ فی کلوگرام فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس سے مرغی فارم چلانے والے لوگ اپنے کارو بار کو لیکر کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad