مظفر نگر/شاہد حسینی(یو این اے نیوز 27 فروری 2020)برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے مالی تعاون سے ایک روزہ سیمینار جن جا گرتی ایجوکیشن فاؤنڈیشن دہرادون کے زیر اہتمام نئی نسل میں اردو کی مقبولیت کے عنوان پر نیو دون ویلی پبلک اسکول کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے نائب رجسٹرار اخلاق احمد انصاری نے بولتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اردو سے روبرو کرا نے کی بہت ہی اہم ضرورت ہے اردو زبان اپنے بے شمار الفاظوں سے جانی جاتی ہے اردو ہندوستان کی عام بول چال کی زبان ہے اترانچل اردو اکیڈمی کے چیرمین انعام رمزی نے کہا کہ اردو ہندوستان کی عام زبان ہے سیمینار میں پروفیسر فیض عام ڈگری کالج میرٹھ،ڈاکٹر اسلم نے مشترکہ طور پر اردو زبان کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ اردو کو فروغ دینا ہماری ذ مہ داری ہے۔
سیمینار میں اردو صدائے حذیفہ کے چیف ایڈیٹر آ صف حسین نے کہا کہ اردو کو روزی روٹی سے جوڑنے کے بعد آج بڑی تعداد میں روزگار حاصل کرنے والوں میں قوم کی بیٹیوں کی بھی بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے آج اردو زبان امتحان کے ہر حلقہ میں لڑکیاں لڑکوں سے آگے نظر آتی ہیں سیمینار میں اردو اسکالر نور الہی،رہنما،ذاکر حسین،گولڈن ٹائمز اردو کے ایڈیٹر عارف نیازی،ملی ٹائمز اردو بیورو چیف تمنا خان،نگم پا رسد محترمہ تیزینہ و غیر ہ نے نئی نسل میں اردو کی مقبولیت کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار کے آخر میں سوسائٹی کے صدر وسیم احمد،سکریٹری اشرف ہاشمی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا سیمینار خصوصی طورپر محمد شہزاد،ماسٹر سلیم،ماسٹر فیروز،استخار احمد و غیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں