احتشام الحق، مظاہری ، سابق متعلم ، مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی۔
آج یہ روح پرور خبر سنتے ہی فرحت وشادمانی محسوس کررہا ہوں کہ چمنستان علم و معرفت، گلشن دین اسلام، گہوارہ رشدو ھدایت. باغ رسالت ، منبع توحید وسنت، مرکز اھلسنت والجماعت مادر علمی مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی ضلع سنت کبیر نگر یوپی،،، میں دو ، روزہ عظیم الشان اجلاس بتاریخ ، 15/ 16/ مارچ کو زیر صدارت ، مخدوم امت ، خادم ملت، رہبر دوراں،حضرت الاستاذ ، مولانا ابوالکلام صاحب حماد مظاہری دامت برکاتہم العالیہ ، مہتمم اعلی ، مادر علمی،مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی منعقد ہوگا،ان شاء اللہ،جس میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیر علماءکرام اور دانشوران شرکت فرمائنگے اور وقت کے تمام سلگتے موضوعات پر خطاب فرمائنگے۔اس اجلاس مین فارغین (وحفاظ) کی دستاربندی کے علاوہ طلبہ کی انجمن کا دلچسپ پروگرام بھی ہوگا۔
چناچہ،مذکورہ تاریخ میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان اجلاس عام کی تیاریوں کو خود مہتمم میخانہ اور محبانِ بستان العلوم العلوم برویکار لانے میں ہر آن کوشاں ھیں،،، ان شاء اللہ جو ایک نورانی شب کی شکل میں جلوہ گر ہوگی،برادران اسلام سے پرخلوص گزارش ہے کہ اجلاس کے تمام نششتوں میں شرکت فرما کر علماءکرام کے بصیرت افروز علمی خطابات سے قلوب و اذہان کو منور کریں اور اجلاس کو کامیاب بنانے میں معاون ہوں،میں اپنی طرف سے اور تما رفقاء کی طرف سے شکر گزار ہوں،حضرت مشفق ، مہتمم صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور تمام ممبران شوری کا ، اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ کے سایہ کو اس علمی میکدے پر تادیر قائم و دائم رکھے،اور شر پسندوں سے اس نورانی اجلاس کی حفاظت فرما کر کامیابی کی دہلیز سے بہرور فرمائے،آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں