اڑیسہ ۔(یو این اے نیوز 11 فروری 2020) اڑیسہ میں مسافر بس بجلی کے تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق اور 22 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ لوکل پولیس کہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ منراج پور کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس میں 40 لوگ سوار ہوکر بطور بارات شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے
اس دوران بس کا ایک حصہ سڑک کنارے 11کلو واٹ کی بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق اور 22 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن میں سے 5 کی حالت اب تب کی صورتحال بنی ہوئی ہے، زخمیوں کو ضلع اور پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے بھیج دیا گیا ہے، بس میں تقریباً 40 افراد سوار تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں