نئی دلی(یو این اے نیوز 11فروری 2020)دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی اروندکیجریوال کے کئے ہوئے کاموں کے بھروسے دلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا سوپڑا صاف کرنے کی کوشش میں ہے۔وہیں پر کانگریس پارٹی ایک بھی سیٹوں پر اپنا کھاتا کھولتے ہوئے نظر نہیں آرہی ہے۔ایسے میں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شاہین باغ میں کرنٹ لگنے والا بیان فلاپ ہوگیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر انوراگ نے انتخابی تشہیری کے موقع پر کہا تھا دیس کے غداروں کو مارو گولی۔۔۔کو۔۔۔یہ بھڑکاؤ بیان بھی دلی کی عوام نے ناکار دیا۔اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور نیتا ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ہندو مسلم کارڈ بھی نہیں چلا۔اب تک چھ سے زائد راؤنڈ کی گنتی ہوچکی ہے جسمیں 58 سیٹوں پر عام آدمی کو جیت مل رہی ہے جس سے یہ صاف ہوچکا ہے کہ ایک بار پھر سے دارالحکومت دلی کے تخت پر وزیر اعلی اروندکجریوال بیٹھنے جارہے ہیں۔
واضح رہے سی ای او دفتر کے مطابق الیکشن کمیشن کے ہدایت نامہ کے تحت تمام اسمبلی حلقوں کے ای وی ایم میں درج ووٹوں کو پانچ وی وی پیڈ سے ملانا ہونا ضروری تھا سبھی 11 اضلاع کی 70 اسمبلی نشستوں کیلئے 21 گنتی مراکز پر تقریبا 2600 افراد پر مشتمل ٹیم ووٹوں کی گنتی کررہے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف ست گنتی کے دوران نگرانی کرنے کے لئے 33 افسران متعین کیے گئے ہیں۔ واضح رہے اس بار الیکش کمیشن کی طرف سے 80سال کی عمر سے زائد اور معذور لوگوں کو انکے گھر ہی پر رائے دہندگان کرنے کو اجازت دی گئی تھی۔اسی کے تحت 2691 بزرگ معذوروں نے اپنے گھر پر رہتے ہوئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کی تھی ان ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے اب ای وی ایم مشینیں کی گنتی شروع ہوچکی ہے اس انتخاب میں 13,751ای وی ایم مشینیں استعمال کی گئی ہیں۔ان ای وی ایم مشینوں کے کھلنے کے ساتھ ہی 672 امیدواروں کی قسمت کا پٹارہ بھی کھل رہا ہے اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں یہ صاف ہوجائے گا کہ دلی کس کی ہوگی اس بار دلی کے 92,54لاکھ لوگوں نے کی ہے ووٹنگ۔
دلی میں کل ایک کروڑ 47لاکھ 86ہزار 382 رائے دہندگان ہیں۔جسمیں سے 92لاکھ 54ہزار 843لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا ہے۔جسمیں 50لاکھ 75 ہزار 662 مرد اور 41لاکھ 78 ہزار 841 عورتیں اور 340 تھرڈ جنڈر شامل ہیں۔8فروری 2020 کے ہوئے اسمبلی انتخابات میں کل 672 امیدواروں نے سیاسی میں اپنی قسمت آزمائی ہے عام آدمی پارٹی سے 70،بھارتیہ جنتا پارٹی اتحاد،67 بھاجپا،2 جے ڈی یو۔ ایل جے پی 1،کانگریس اتحاد۔کانگریس 66۔آر جے ڈی 4۔ بی ایس پی 68۔دیگر سیاسی جماعتوں کے کل امیدوار 246۔ اور آزاد امیدوار کی کل تعداد 148 تھی۔اس طرح کل 672 امیدواروں نے دلی اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی ہے۔معلوم رہے 8فروری کے ووٹنگ کے بعد ہی سے تمام ایگزٹ پول ایک بار پھر سے عام آدمی پارٹی کی جیت بتا رہے تھے جو صحیح ثابت ہوتا نظر آرہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں