تازہ ترین

بدھ، 19 فروری، 2020

نیو ممبئی میں بی جے پی نے میں استعفی کا سلسلہ جاری۔ چار کارپوریٹروں نے پارٹی کو خیرآباد کہا۔

تھانے:کبیر شیخ(یواین اے نیوز 19فروری2020) نیوممبئی میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی خیمے میں بھونچال کا سلسلہ جاری ہے ابھی گذشتہ دنوں یہاں بی جے پی کے قد آور لیڈروں نے نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے مل کر پارٹی سے استعفی دے کر این سی پی میں شامل ہونے کی خبر تازہ ہی تھی کہ نیو ممبئی کارپوریشن میں بی جے پی کے چار کارپوریٹروں نے نہ صرف اپنی رکنیت کا استعفی کارپوریشن کے چیف سکریٹری کو پیش کیا بلکہ بی جے پی کو بھی خیرآباد کر کے بی جے پی کے قد آور لیڈر گنیش نائک سے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اب آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا سب کی نگاہیں اس جانب لگی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تربھے کے کارپوریٹرس سریش کلکرنی، راودها کلکرنی سنگیتا وا سکے ، اور موریکا گوڑی استعفی دینے والوں میں ہیں ۔ 

حالانکہ ایک روز قبل ہی نیرول نئی ممبئی میں بی جے پی کا اجلاس بھی ہوا ابھی دو ما قبل یہاں کارپوریشن کے چناؤ ہیں۔ اس اجلاس میں بی جے پی کے قد آور لیڈروں نے شرکت کر آئندہ چناؤ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا مگر اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے چار کار پور پیڑوں کے استعفے سے یہاں سیاسی بھونچال آگیا۔ یہاں کے قدآور لیڈر گنیش نائیک جو ماضی میں این سی پی کے لیڈر ہی نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے ان کی قیادت میں ہی نیو ممبئی میوپل کارپوریشن پر ان کا قبضہ رہا مگر گذشتہ اسمبلی چناؤسے قبل اپنے تمام این سی پی کار پوریٹر کے ساتھ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

 اب دھیرے دھیرے ان کے حمایتی ان سے ناراض دکھائی دےرہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دنوں کارپوریٹر سریش کلکرنی نے ایک تقریب منعقد کی تھی اس میں تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے بھی شرکت کی تھی سیاسی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں شروع ہے کہ یہ تمام مستعفی کار پوریٹرس شیو سینا میں شامل ہوںگے؟ سمجھا جارہا ہے کہ آئندہ نئی ممبئی کارپوریشن کے چناؤ بھی مہا آگھاڑی یعنی شیوسینا، این سی پی اور کانگریس مل کر چناؤ لڑے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad