ممبئی (یواین اے نیوز19فروری2020) مہاراشٹر ایجوکیشن بورڈ نے امسال 12 اور 10 ویں جماعت میں شریک ہونے والی مسلم طالبات کو امتحان گاہ میں برقعہ پہنے کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ان کی جان اور تلاشی لینے کے لیے خاتون گارڈ تعینات کی جائیں۔ واضح رہے کہ پونے کی ایک طالبہ بیگ مومنہ اختر مرزا نے بورڈ کو ایک مکتوب لکھ کر اس تعلق سےوضاحت طلب کی تھی کہ امتحان گاہ میں برقعہ پہننے کی اجازت دی جائے۔
اس تعلق سے مہاراشٹر اسٹیٹ سکنڈری اور ہائر سکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری نے بھی علاقائی سکریٹریز کو روانہ کئے گئے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ مسلم طالبات کو امتحان گاہ میں برقعہ کے استعمال کی اجازت دی جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ 2017 میں اس معاملہ میں حکومت کی پالیسی سے بورڈ اور تمام علاقائی بورڈ کو ہدایت جاری کر دی گئی تھی مومنہ اختر نے 14 فروری 2020 کو ہونے بورڈ کو مکتوب روانہ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں