تازہ ترین

جمعرات، 20 فروری، 2020

مانو پورا تمل ناڈو ہی سی اے اے کے خلاف چینئ کی سڑکوں پر اتر آیا ہو

 چنئی(یواین اے نیوز 20فروری2020)شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف چنئی میں ہزاروں کی تعدا دمیں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا اور ریاستی حکومت سے  اس کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے  کی مانگ کی۔  یاد رہے کہ فیڈریشن آف تمل ناڈو اسلامک اینڈ پولیٹکل آرگنائزیشنس اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے ہونیوا لے اس  مارچ  کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاگیا تھا جس کے بعد کورٹ نے مظاہرین کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی تھی۔طے شدہ پروگرام کے مطابق ہزاروں مظاہرین کو ریاستی اسمبلی کا گھیراؤ کرکے حکومت سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد منظور کرنے کیلئے دباؤ ڈالناتھا مگرعدالتی حکم کے سبب  بدھ کو پولیس   نے پہلے ہی اسمبلی تک جانے والے تمام راستوں کو مسدود کردیاتھا۔

 مظاہرین کو چیپاک اسٹیڈیم کے پاس ہی روک دیاگیا۔ مظاہرہ  میں مسلم تنظیموں کے علاوہ ڈی ایم کے اور دیگر سیاسی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مظاہرہ کی وجہ سے چنئی  کے مختلف علاقوں میں عوام کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی بڑی  وجہ یہ تھی کہ پولیس نے خود ہی ان تمام سڑکوں کو سیل کردیاتھا جو ریاستی سیکریٹریٹ تک جاتی ہیں۔  چنئی میں ہونے والے اس غیر معمولی مظاہرہ کے ساتھ ہی تمل ناڈو کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے جن میں مدورئی، تھنجاوور،کڈالور، کوئمبٹور، تریپور اور تیرونیل  ویلی کے مظاہرے قابل ذکر ہیں۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad