نئی دہلی(یواین اے نیوز11فروری2020)بی جے پی لیڈر نند کشور گرگ نے اپنی عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کوچیلنج کیا ہے۔ عدالت عظمی نے سماعت کے لیے فی الحال کوئی نئی تاریخ مقر نہیں کیا ہے۔جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ا ےاین یو ) طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور عمر خالد سے جڑے ملک سے غداری کے معاملہ میں دہلی حکومت کے لیے گائیڈ لائن جاری کرنے سے متعلق عرضی پر سپر یم کورٹ میں پیر کے روز سماعت ملتوی ہوگئی۔ چیف جسٹس ایس اے بونڈے جسٹس پی آر گوئی اور جسٹس سوری کانت کی ڈویژن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈ نند کشور گرگ کی عرضی پر سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے حالانکہ ابھی نئی تاریخ مقر نہیں کی ہے۔
عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملہ میں پہلے سے ہی گائیڈ لائن دی ہوئی ہے ، ایسے میں نئی گائیڈ لائن جاری کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا ” ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آئی کہ اس معاملہ میں اعلی اختیار والی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘‘ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ جہاں تک جے این یو میں ملک سے غداری کے معاملہ میں مقدمہ چلانے کے لیے منظوری دینے کا سوال ہے حکومت خود ہی قاعدہ قانون کے حساب سے کام کرنے کی اہل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں