تازہ ترین

جمعرات، 20 فروری، 2020

جو جس زبان میں سمجھے گا اس کو اسی زبان میں سمجھائیں گے۔یوگی

لکھنؤ(یواین اے نیوز 20فروری2020) یو پی اسمبلی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بجٹ پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی پر نشانہ سادھا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ایودھیا میں میں رام  بھکتوں پر گولی چلا کر کر رام نگری  کی منظوری کو گندا کرنے کی کوشش کی تھی وہ آج شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہوئے تشدد کے بلوائیوں پر ہونے والی کارروائی پر ہم سے جواب مانگ رہے ہیں، یوگی نے پھر ایک بار ایوان میں دہرایا کی رام راج کوئی مذہبی کام نہیں ہے ہے اس کی تشریح واضح ہے لیکن جمہوریت کی آڑ میں اگر کوئی ادھم مچائے گا تو وہ جس زبان میں سمجھے گا اسے اس کی زبان میں سمجھائیں گے، پچھلے دنوں اسمبلی میں بجٹ پر چرچا ہوئی تھی۔

اپوزیشن پارٹیوں نے ہنگامہ کر دیا اس دوران یوگی نے کہا کی اسمبلی میں گورنر کے خطبے سے اجلاس کے آغاز کی روایت رہی ہے جمہوریت میں ہر ایک کو بولنے مخالفت کرنے کا حق و آزادی ہے،لیکن آئین کے دائرے میں رہ کر ہی یہ کیا جا سکتا ہے،لیکن جن لوگوں نے آئین کو تار تار کیا وہ آج آئین کی دہائی دیتے ہیں۔ جن لوگوں نے خواتین کی عزت کو تار تار کیا وہ وومن ایمپاورمنٹ کی بات کرتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کی رام راج کوئی مذہبی کام نہیں ہےسر پر ٹوپی پہننے سے مذہب نہیں ہوجاتا، جو لوگ قومی تحفظ کو ضرب پہنچانا چاہتے ہیں۔

 انہیں آپ کی ہمدردی ملتی ہے اگر ان کی ہمدردی غریب کسانوں کی طرف ہوتی تو ہمیں خوشی ہوتی لیکن ان لوگوں کے تئیں انکی کوئی ہمدردی نہیں ہے ہے رام بھکتوں پر گولی چلوایا تھا اور دہشت گردوں کے مقدمے واپس لیتے ہیں،وہ لوگ لوگ کون ہیں ایسے لوگ سمجھ ہی نہیں سکتے کہ رام راج کیا ہوتا ہے،وہ چہرے کون تھے جو اجودھیا اور بنارس اور گورکھپور سمیت کئی جگہ ہونے والے دھماکے کے ملزمین کی مدد کر رہے تھے، یوگی نے کہا کی 17 اکتوبر کو جب ایوان میں چھتیس گھنٹے تک چرچا ہوئی تب اپوزیشن کے لیڈر یہاں سے چلے گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad