حیدرآباد (یواین اے نیوز20فروری2020)پتریکا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غلط طریقے سے آدھار نمبر حاصل کیا ہے۔یونیک آئی دنٹی فیکسن اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) کو مقامی پولیس کی طرف سے رپورٹ بھیجی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شروعاتی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن نے غلط طریقے سے آدھار نمبر حاصل کیے ہیں حالانکہ وہ اس کے اہل نہیں تھے،حالانکہ آدھار آفس نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ یہ سماعت مئی ماہ تک ملتوی کردی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ مذکورہ افراد کو ان دستاویزات کو جمع کرنے میں وقت لگیں گے جس کی بنیاد پر انہوں نے آدھار کے لئے درخواست دی تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ، متاثرہ افراد میں سے ایک نے بتایا کہ وہ اپنے تمام کاغذات جمع کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
یہاں لوگوں نے ریاست میں بیک ڈور سے این پی آر کے نفاذ کے لئے حکومت پر شک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔سماجی کارکن خالد حسن نے کہا کہ آدھار دفتر کی آڑ میں تلنگانہ حکومت این پی آر کی حیثیت سے کام کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔ پولیس اور آدھار آفس کا استعمال کیا جارہا ہے۔دوسری طرف ، آدھار اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ آدھار کارڈ شہریت کا دستاویز نہیں ہے۔ کوئی بھی شخص آدھار کے لئے درخواست دینے سے پہلے ہندوستان میں 182 دن رہا ہے وہ درخواست دے سکتا ہے ، لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو آدھار نمبر جاری نہیں کیا جانا چاہئے ، لہذا اسکی رہائشی مدت چیک کرنے کے بعد ہی دیا جائے۔اگر اس میں کوئی بھی نقص پایا جاتا ہے تو پھر اس آدھار نمبر کو منسوخ کرنے یا معطل کرنے کا قانونی حق ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں