دھن گھٹا،سنت کبیر نگر،رپورٹ حافظ عقیل احمد(یواین اے نیوز21فروری2020) مال اللہ رب العزت کی طرف سے دیا ہوا ایک عظیم تحفہ ہے اور مال ودولت آزمائش کا ذریعہ بھی ،اسلام نے مال کمانے سے منع نہیں کیا ہے بلکہ حلال روزی کمانے کا حکم بھی دیا ہے،اور حرام سے بچنے بےجا سوال کرنے اور ہاتھ پھیلانے سے بھی منع کیا گیا ہے،اور اس دنیا کو دارالاسباب اور آخرت کو دار الجزاء کہا گیا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے قدیم جامع مسجد مہولی میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں کہا.
مولانا نے کہا کہ مال دولت یہ اللہ کی طرف سے عطا کردہ ایک نعمت ہے اور اس کو صحیح مصرف میں لگانا کسی نعمت سے کم نہیں ہے،انسان کو سو بھی نعمت ملی ہے اسے صحیح طریقے سے استعمال کرکے حرام سے بچتے ہوئے حلال کو اختیار کرتے ہوئے زندگی کی منزل طے کرے،انھوں نے کہا جیسا اللہ نے تم پر احسان کیا ہے مال واسباب کے لحاظ سے ویسا ہی تم غیروں اور دوسروں کا لحاظ رکھو ،دنیا میں جتنا حصہ تمہیں ملنا ہے وہ مل کر ہی رہے گا اور اس کو صحیح جگہ استعمال کرنے سے مزید نعمتوں میں اضافہ ہوگا، مولانا نےکہا کہ مال دولت انسانی زندگی کا خاصہ ہے ، مولانا نے کہا ایمان والوں کو کئی طریقوں سے آزمائش میں ڈالا جاتا ہے.
لہذا بندہ مومن آزمائش میں پڑ کر ڈرنا اور گبھرا نا نہیں چاہیے بلکہ اس سے عبرت حاصل کرتے ہوئے مزید جم جائیے اور اپنے کام میں پختہ ہوجائے،مولانا نے کہا اسلام دنیا چھوڑنے نہیں بلکہ دین اور دنیا ساتھ میں لے کر چلنے کی تعلیم دیتا ہے۔اس موقع پر مہدی حسن، عزیز اللہ، توفیق احمد،حافظ رئیس احمد، حافظ محمد عیسی، حاجی ریاض الحق، حاجی شہزاد علی، حمید اللہ، مولانا اختر حسین ندوی،سفیر مقبول احمد،تبریز احمد، عبد القادر، جنید احمد انصاری، ماسٹر نعیم الدین،اور ماسٹر تصور حسین وغیرہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں