نئی دلی۔(یو این اے نیوز 24فروری 2020) آج قومی دارلحکومت دلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) این آر سی کے خلاف ہورہے احتجاج کو لیکر سی اے اے سپوٹرس اور اینٹی سپوٹر ایک بار بھڑگے ۔ جسکا دنگائیوں فائدہ اٹھاتے ہوئے جم کر آگ زنی کی درجنوں گھروں کو نذر آتش کردیا تیس چالیس گاڑیوں میں آگ لگا دی کئی مکانوں دوکانوں میں لوٹ پاٹ کی۔دونوں طرف سے پتھربازی اور گولی بھی چلی گویا پورا دل جل اٹھا
اس فساد میں چار لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے جسمیں فرقان اور شاہد کے نام شامل ہیں اور ایک پولیس کانسٹیبل رتن لال کی موت ہوگی ہے۔یہ پورا معاملہ ظفراباد بھوج پور ۔چاند باغ علاقے میں پیش آیا ہے پولیس بل اب تک فیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ابھی بھی چٹ پٹ چھڑپ کی واردات ہورہی ہے گھروں میں گھس کر دنگائیوں کے تیزاب پھینک کی خبر موصول ہورہی ہے اسی کو بند کروانے عام آدمی پارٹی کے درجن بھر ممبر اسمبلی وزیر رام گوپال اور ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے ساتھ دلی کے ایل جی سے ملنے انکے ہاؤس پہنچے ہیں لیکن ایل جی صاحب عام آدمی پارٹی کے لیڈروں سے ملنے کےلئے تیار نہیں ہیں وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں
جبکہ دلی جل رہا ہے اور ایل جی صاحب دلی کے چنے ہوئے نمائندوں سے ملنے کو تیار نہیں ہیں ۔عام پارٹی کے لیڈر اسوقت دلی ایل جی ہاؤس میں دیرا ڈالے ہوئے ہیں اور انکا کہنا جب تک ایل جی صاحب سے ملاقات ہم لوگوں سے نہیں کرلیتے ہیں اور ہمارے بات نہیں سن لیتے ہیں ہم لوگ یہاں سے نہیں جانے والے ہیں
۔واضح رہے پچھلے ایک گھنٹہ سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایل جی ہاؤس کا لائیو منظر دیکھا رہے تھے عاپ نیتا نے کہا ہم دلی کو گجرات بننے نہیں دینگے ۔واضح رہے ایک گھنٹہ سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے ابھی تک دلی کے ایل جی عام آدمی پارٹی کے لیڈروں سے ملنے کےلئے باہر نہیں نکلے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں