تازہ ترین

ہفتہ، 8 فروری، 2020

مرحوم قمریاب جیلانی میموریل انٹرکالیجیئٹ رنر ٹرافی ڈبیٹ کمپٹیشن

لکھنؤ(یواین اے نیوز8فروری2020)ممتازپی جی کالج کے احاطہ میں مرحوم قمریاب جیلانی کی یاد میں انٹرکالیجیئٹ ڈبیٹ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا،اسکاموضوع 'ملکی امن وامان اوربین الاقوامی رابطہ' تھا۔پروگرام میںممتاز کالج کی دو ٹیموں سمیت اسلامیہ کالج،آئی ٹی کالج،ندوۃ العلمائ،نو یگ کنیامہاودیالیہ ،گرونانک کالج اورکے کے سی کالج کی ٹیموں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔موضوع سے مخالف اور موافق پربحث کرتے ہوئے طلباء نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔مقابلہ میں رنر ٹرافی کی حقدار دارالعلوم ندوۃ العلماء سے محمد انس اور مدثر حسین کی ٹیم رہی،اور اول دوم اور سوم مقام پر بالترتیب ممتاز کالج سے مریم فاطمہ نویگ سے ایشتا اگروال گرونانک سے سمرن سنگھ نے انعام حاصل کیا۔

کالج کی کارگزارپرنسپل ڈاکٹرفردوس جہاںنے شریک طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ایسے سنجیدہ موضوع پر انکی ڈبیٹ پر انہیں مبارکباد دی۔حکم کے فرائض ڈاکٹر عبدالمعید صدیقی اور ڈاکٹرشیبا صدیقی نے انجام دیئے۔اس پروگرام کو منظم کرنے میں پروگرام کنوینر ڈاکٹر عبدالرحیم اور نائب کنوینر ڈاکٹر محمد سلمان خان نے اہم ذمہ داری اداکی۔پروگرام میں شامل کالج کے پراکٹر ڈاکٹرمحمدارشادخان سمیت کالج کے اساتذہ ،طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad