تازہ ترین

ہفتہ، 29 فروری، 2020

پاپولر فرنٹ نے دہلی کے فسادزدگان کے لئے قانونی و انسانی مدد کا کیا اعلان

نئی دہلی(یواین اے نیوز29فروری2020)گذشتہ کچھ دنوں میں ہمارے قومی دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں سنگھ پریوار سے متاثر ہجوم کے ذریہ معصوم لوگوں پر بدترین قسم کی ظلم و زیادتی کی گئی۔ تشدد کی وجہ سے 38 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اور سیکڑوں لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد گھروں، دکانوں، اسکولوں، دیگر املاک اور لوگوں کے روزگار کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔اس وقت فساد متاثرین کی مدد کرنا اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

لہٰذا پاپولر فرنٹ نے فساد زدگان کے قانونی دفاع اور مجرموں کو قانون کے کٹہروں میں لانے کے لئے وکیلوں کی ٹیم کے ساتھ ایک قانونی ہیلپ لائن اور دہلی میں ایک قانونی امداد کا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ زخمیوں کی فوری راحت رسانی اور دوبارہ اپنا روزگار قائم کرنے میں متاثرین کی مدد کرنے پر ہمیں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 پاپولر فرنٹ آف انڈیا راحت رسانی و بازآبادکاری کی خدمات بھی انجام دے گی۔ راحت رسانی کی خدمات انجام دینے کا خاصہ تجربہ رکھنے والے پاپولر فرنٹ کے کیڈروں کو فسادزدہ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔پاپولر فرنٹ تمام باشعور شہریوں سے اس مشن میں دل کھول کر تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad