تازہ ترین

ہفتہ، 29 فروری، 2020

جونپور :صبح میں ماں کا تو رات میں بیٹے کا انتقال، علاقے میں مچا کہرام

 جونپور: (یو این اے نیوز 29 فروری 2020)چندوک حلقہ کے کچھون  گاؤں میں جمعرات کی صبح ماں کی موت ہوگئی،وہیں بیٹا  رات کے وقت اپنی ماں  کی آخری رسومات ادا کرکے گھر پہنچنے کے بعد بیٹے کا صدمے کیوجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔  اس سے اہل خانہ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔  مذکورہ گاؤں کے رہائشی ، ڈاکٹر رام اُگراہ سنگھ انٹر کالج پوکھرا کے سابق پرنسپل ، دشر تھ سنگھ کی اہلیہ ، پھولتی دیوی (80) ، جمعرات کی صبح انتقال کر گئیں۔ 

 ان کے بیٹے اروند کمار سنگھ (48) والدہ کی  آخری رسومات ادا کرکے واپس گھر آئے ان پر  والدہ کی وفات کا  اس قدر صدمہ ہوا کہ انکا بھی بھی رات کے وقت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا   صبح کے وقت ماں کا اور شام  میں بیٹے کی موت کی وجہ سے قرب و جوار  کے لوگ پریشان دکھائی دیئے ،24 گھنٹے کے اندر  یہ دونوں موتوں پر  پورے خطے میں لوگ گفتگو کرتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad