کانپو(یواین اے نیوز 25فروری2020)آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام غریب نواز ہفتہ کا پہلا جشن غریب نواز بمقام مدرسہ غوثیہ محمودیہ دینیات طلاق محل میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیاجس میں علماء کرام نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کی تاریخ6رجب مطابق2 مارچ کو ہے جو پورے ملک کیلئے یوم محبت ہے مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ 6 رجب یوم محبت کے طور پر منا ئیں ،اسلئے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کے وصال کے بعد آپ کی پیشانی پر لکھا تھا یہ اللہ کا محبوب ہے اور اللہ کی محبت میں انتقال کیا ہے عرس غریب نواز کی تاریخ6رجب اہل ہندوستان کیلئے یوم محبت ہے کیونکہ خواجہ صاحب نے ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی نفرتوں بے انصافی اور فتنوں کا سر کچل کرمحبت ،صداقت ،قومی یکتا، مانوتا، کی ایک مثال قائم کی اور ہندوستان کے علاوہ دوسرے ملکوں تک اپنا پیغام انسانیت ،مانوتہ ،ہمدردی، بھائی چارہ ،مساوات کو عام کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لاکھو ں لاکھ لوگوں نے آپکے طریقے اور راستے کو اپنالیا۔
آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا محمد ہاشم اشرفی نے کہا کہ ملٹی میڈیا موبائل کا غلط استعمال تمام برائیوں کی جڑہے ماں باپ بچوں اور بچیوں کو بلا ضرورت ملٹی میڈیا موبائل استعمال کرنے سے سختی سے روکیں مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ آج شرپسند لوگ ملٹی میڈیا موبائل سے سوشل میڈیا پر ہندومسلم فسادات کو ہوا دیتے ہیں افواہیں پھلاتے ہیں دھارمک گروؤں کی توہین کرتے ہیں گویا ہر طرح سے بے لگام ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ بگڑ جاتاہے نفرت کا ماحول بن جا تاہے لھذا بلا ضرورت ملٹی میڈیا موبائل کا غلط استعمال کرکے نفر تیں نہ پھلائیں بلکہ خواجہ غریب نواز کے پیغام محبت کو عام کرکے اپنے وطن کو مثالی ملک بنادیں اس سے قبل تلاوت قرآن سے جشن کا آغاز حافظ محمد منہاج الدین نے کیا محمد قاری کلیم نوری حافظ شوکت علی نے نعت شریف پڑھی اور مولانا معین الدین نے نظامت کی خصوصیت کے ساتھ آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی ترجمان محمد شاہ اعظم برکاتی، حافظ عبدالرحیم بہرائچی،حافظ محمد سیف ،حافظ غلام حسن،شبیر اشرفی،عب المعبود،قدیر خان،اقبال عرف گلو،اشتےاق،راجو،حافظ محمد توصیف موجودرہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں