اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 10فروری2020) اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں ہوئے خواتین پر پولس کی بربریت کا نشانہ بنائے جانے والوں سے ملنے کے لئیے پرینکا گاندھی 12فروری کو اعظم گڑھ پہنچ رہی ہیں،آپ کو بتادیں کی 6فروری کی رات تین بجے رات کو پولس نے اندھیرے میں خواتین پر لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے، جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے،جنکا علاج چل رہاہے۔
پولس نے تقریباً دو درجن سے زائد بے قصور نوجوانوں کو گرفتارکر جیل بھیج چکی ہے،جبکہ کئی لوگوں پر 25/25ہزار کا انعام رکھا ہوا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر پولیس ہراساں کیے جانے والے متاثرین سے ملنے کے لئے 12 فروری کو اعظم گڑھ کا دورہ کریں گی،یہ جانکاری کانگریس کے ضلعی صدر پروین کمار سنگھ نے دی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں