تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

یوپی: ثبوت نہ ہونے پرسی اے اے کی مخالفت کرنے والے ۱۵ مظاہرین کی ضمانت منظور

رام پور(یواین اے نیوز 10فروری2020)یو پی کے رام پور میں ایک شیشن کورٹ نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے ۵ا مظاہرین کو ضمانت دے دی ہے۔ پولیس ان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی،مظاہرین کو احتجاج کے دوران ہنگامہ کرنے کے الزام میں گرفتار  کیا گیا تھا ضلع اور شیشن جج ا لکا سری واستو کی عدالت نے ضمانت کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپئے کے دو ضمانت بانڈ بھرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد انھیں رہا کیا جا سکا۔

اس سے قبل جانچ افسر امر سنگھ نے اس معاملے میں عدالت کے رو برو دو الگ الگ معاملات پیش کئے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 307 کے تحت کئی معاملہ ۲۱ دسمبر کو اینٹی سی اے اے مخالفت کے لئے گرفتار34 میں سے 29کے خلاف نہیں بنتا ہے۔ ان میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔کوتوالی پولیس نے 30 سے زائد لوگوں کو جیل بھیجا تھا۔ ملزمین کے وکیل کی دلیل سننے کے بعد عدالت نے ثمر، انس، ریئس ، رضوان، نذیر، افروز، شاویز ،شہ روز ، اظہر الدین ، جنید خان ،شاہ نواز، فہیم ، محمد عابد صغیر اور منزہ کو ضمانت دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad